امام مسجد نبوی نے جامع مسجد دہلی میں امامت فرمائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

امام مسجد نبوی نے جامع مسجد دہلی میں امامت فرمائی

نئی دہلی۔
(ایف اے صدیقی۔ ایس این بی)
مجھے خوشی ہے کہ اسلام کے حوالے سے آپ لوگوں سے ملاقات ہورہی ہے۔ اﷲ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ آپس میں اختلاف نہ کریں اﷲ کی مہربانی ہمارے اوپر ہے کہ اس کی وحدانیت کو پہنچانیں اور اﷲ کی نعمت ہے کہ ہم مسلمان ہیں نعمت الہیٰ ضائع نہ ہونے دیں جیسا کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد سنت کو پکڑ کر رکھنا تاکہ تم گناہ میں ملوث نہ ہو۔ ان خیالات کااظہار امام مسجد نبوی مدینہ منورہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم حفظہ اﷲ نے شاہی جامع مسجد میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے امام و خطیب احمد بخاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نظامت مولانا نواب الدین نقشبندی نے کی۔ الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم حفظہ اﷲ نے مزید کہاکہ اﷲ کی نعمت ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں چاہئے کہ دیگر مذاہب کے لوگوں تک حکمت کے ساتھ اسلام کی دعوت پہنچائیں ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن کی تلاوت کریں۔ میں شکر گذار ہوں کہ امام حرم اور خادم حرمین شریفین کا جنہوں نے مجھے ہندوستان آنے کی اجازت دی اور مسلمان ایک ہوں نیک ہوں اسی پیغام کو لے کر یہاں آیا ہوں۔ اﷲ ہم کو اور آپ کو اچھے کام کرنے کی توفیق دے اﷲ نے جس طرح آپ کو یہاں اکٹھا کیا ہے اسی طرح سے ہمیں جنت میں بھی اکٹھا کرے اور میں شکر گذارہوں کہ حکومت ہند کا جنہوں نے نمایاں انتظامات کئے ۔ اس موقع پر جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے کہاکہ میں شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم حفظہ اﷲ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ جامع مسجد میں تشریف لائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آپس میں میل محبت سے رہیں اسلامی طاقت و اخوت ایک ہو اور ہم اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت پیداکریں۔ آخر میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القام حفظہ اﷲنے دعا کرائی۔ اس کے بعد فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم حفظہ اﷲ نے نماز مغرب کی امات فرمائی۔ بعد نماز مغرب و مسجد سے تشریف لے گئے۔ اس موقع پر مسجد کے اندرون و باہر فرزندان توحید کے سر ہی سر نظر آرہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں