اترپردیش میں دنیا کے بلند ترین مندر کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

اترپردیش میں دنیا کے بلند ترین مندر کی تعمیر

متھرا
پی ٹی آئی
اترپردیش کے ترقی کے ماڈل کو گجرات سے بہتر قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے گجرات کے ہم منصب نریندر مودی پر ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش پر نکتہ چینی کی اور کہاکہ ملک کو ایک سیکولر شخص کی ضرورت ہے جو وسیع ذہن کا حامل ہو اور غریبوں کے تعلق فکر مند ہو۔ یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی سابقہ انتخابات کی بہ نسبت آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔ وزیراعظم کے عہدہ کیلئے ملک کو ایک سیکولر شخص کی ضررت ہے جو وسیع النظر ہو اور دیہاتیوں، کسانوں اور غریبوں وغیرہ کے تعلق سے فکر مند ہو۔ یوپی کا ڈیولپمنٹ ماڈل گجرات کی بہ نسبت بہتر ہے۔ یادو نے اس وقت یہ بات کہی جب ان سے نامہ نگاروں نے مودی اور ان کے گجرات ماڈل کے تعلق سے سوال کیا۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو انتخابات میں ایک سخت وقت کا سامنا ہوگا کیونکہ یوپی اے حکومت کے کام کی تنقیح کی جائے گی۔ ملک کے عوام انتخابات میں کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے حکومت کے کاموں کی تنقیح کریں گے۔ چیف منسٹر برنداون میں چندرودیا مندر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے مرکزی وزیر راجیو شکلا کے ہمراہ یہاں آئے تھے۔ اسی دوران اکھلیش یادو نے 70 منزلہ مندر کی تعمیر کے ایک پراجکٹ کا جو دنیا میں بلندترین مندر ہوگا ہولی تہوار کے موقع پر یہاں افتتاح کیا۔ چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو اور مملکتی وزیر برائے پارلیمانی امور راجیو شکلا نے آج بلند ترین مندر کے سنگ بنیاد تقریب میں حصہ لیا۔ اس پراجکٹ پر زائد 300کروڑ کی لاگت آئے گی اور اسکان کو امید ہے کہ مندر کی تعمیر آئندہ پانچ برسوں میں مکمل ہوگی۔ متھرا۔ برنداون کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے یادو نے کہاکہ پراجکٹ مذہب کی اچھائی کی مثال ہوگا۔ یہ ہولی کے ساتھ ایک تاریخی لمحہ ہے جو ہم کو محبت اور خوشی پھیلانے کی تحریک دیتا ہے۔ ہندوستان اس کے کلچر مقبولیت اور کئی مذہب کے گہوارہ کے طورپر جانا جاتا ہے۔ اس قسم کا ایک لمحہ ہماری مالا مال وارثت کی یاد دلاتا ہے اور تمام روحانیت کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یادو نے اپنی مختصر تقریر میں یہ بات کہی۔ انہوں نے پراجکٹ کی مکمل تائید کا بھی وعدہ کیا۔ یہ پراجکٹ پہلے بنگلور کے کرشنا شعور کیلئے بین الاقوامی سوسائٹی کے عقیدت مندوں کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ مجوزہ چندرودیا مندر کی اونچائی 213 میٹر ہوگی اور برنداون میں توقع ہے کہ اپنی نوعیت کا ایک مندر ہوگا جہاں ہندو دیوتا کرشنا نے اپنی بچپن گذارا تھا۔

Akhilesh lays foundation stone for world's tallest temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں