جموں کشمیر ضلع باندی پورہ میں دوسرے دن بھی کرفیو برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

جموں کشمیر ضلع باندی پورہ میں دوسرے دن بھی کرفیو برقرار

سرینگر
پی ٹی آئی
جموں وکشمیر کے ضلع باندی پورہ میں جمعہ کے دن مبینہ پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد آج مسلسل دوسرے دن بعض علاقوں میں کرفیو نافذ رہا جبکہ سخت گیر حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کے سبب وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں عام زندگی معطل رہی۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایاکہ باندی پورہ کے بعض علاقوں میں آج مسلسل دوسرے دن کرفیو جاری ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایاکہ باندی پورہ کے بعض علاقوں میں آج مسلسل دوسرے دن کرفیو جاری ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ صفا کدل، خانیار، نوہٹہ، ایم آر گنجاور سری نگر سٹی کے رائناواری پولیس اسٹیشنوں کے حدود میںآنے والے علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت پر سخت تحدیدات نافذ ہیں۔ سمبل علاقہ میں نماز جمعہ کے بعد پولیس کی مبینہ فائرنگ میں ایک 18 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد کل یہاں تحدیدات نافذ کردی گئی تھیں۔ مظاہرین نے جو برقی اور پانی کی سربراہی کا مطالبہ کررہے تھے، مبینہ طورپر ایک پولیس کیمپ پر سنگباری شروع کردی تھی اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس کو فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور اس فائرنگ میں ایک نوجوان فرحت احمد ڈار ہلاک ہوگیا تھا۔ دریں اثناء وادی کے دیگر مقامات پر حریت کانفرنس کے دونوں گروپس کی ہڑتال کی اپیل پر عام زندگی متاثر رہی۔ یہ ہڑتال پولیس فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج منائی گئی ۔ بیشتر مقامات پر دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے جبکہ شہر کے مرکزی علاقہ میں لگنے والا ہفتہ واری بازار کھلا رہا۔ حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کل اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ مکمل بند منائیں اور پرامن احتجاج کریں دوسری طرف سخت گیر حریت کانفرنس سے بھی جس کی سید علی شاہ گیلانی قیادت کرتے ہیں، ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

Curfew in bandipur for second day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں