پاکستان میں میڈیا کمیشن کی تشکیل کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-20

پاکستان میں میڈیا کمیشن کی تشکیل کا اعلان

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے خیال سے ایک کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کو صحافیوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک مقام باور کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اس اعلان کے ساتھ یہ وضاحت بھی کی کہ معاشرہ میں صحافیوں کو نمایاں مقام حاصل ہے وہ انتہائی متحرک اور سرگرم افراد ہوتے ہیں لہذا نہیں محفوظ ماحول کی فراہمی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان کی حکومت میڈیا سے وابستہ افراد، عوامی شخصیتوں اور سرکاری عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیشن کا قیام عمل میں لارہی ہے جو سرگرم صحافیوں کے تحفظ کے اقدامات کی تجویز حکومت کو پیش کرے گی تاکہ ان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایاجاسکے۔ میں پاکستان کو صحافی دوست ملک بنانے کا خواہاں ہوں جہاں اپنی ذمہ دارایاں انجام دیتے وقت نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی صحافی بھی خود کو محفوظ اور صحیح سلامت محسوس کریں۔ نواز شریف نے یہ بھی بتایاکہ ان کی حکومت صحافیوں پر حملوں اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے والوں کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کوشاں ہے۔ آنجہانی امریکی سفیر رچرڈ ہال بروکس کی بیوہ کیٹی مارٹون اور سی پی جی کے ایگزیکٹیو رکن نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران نواز شریف نے ان احساسات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بوسنیا میں امن بحالی سے متعلق ہالبروک کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا دوست قراردیا۔ ایکسپریس نیوز چینل پر حالیہ ہلاکت خیز حملہ میں3افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جنوری 2011 میں بھی جیو ٹی وی کے صحافی ولی خان بابر بھی کراچی میں فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ سی پی جے کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 10برسوں کے دوران 46صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Nawaz Sharif announces formation of media commission in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں