سعودی عرب سے 1.5 بلین ڈالر پیکیج کی مدافعت - صدر پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-20

سعودی عرب سے 1.5 بلین ڈالر پیکیج کی مدافعت - صدر پاکستان

اسلام آباد۔
(آئی اے این ایس)
صدر پاکستان ممنون حسین نے سعودی عرب سے 1.5 بلین ڈالر پر مشتمل امدادی پیاکیج قبول کرنے پر تنقید کو درکنا کرتے ہوئے حکومت کی پالیسی کی بھرپور مدافعت کی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ توقع بھی ظاہر کی کہ امدادی پیاکیج ملک کو معاشی بحران کے بھنور سے نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوہئے بتایاکہ اپوزیشن نے اس کی نکتہ چینی کی اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ نواز شریف حکومت شام سے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو قربان کرکے امداد قبول کررہی ہے۔ ممنون حسین نے اطلاعات کے مطابق، نیشنل پریس کلب(اسلام آباد) کے نو مینجمنٹ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ امدادی پیاکیج کسی اسمگلر کے بجائے ایک حلیف ملک سے قبول کیا جارہا ہے جو ملک اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مقصود ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ جس امدادی پیاکیج پر شور وغل مچایاجارہا ہے اس کی پیشکش ایک اسلامی مملکت کی جانب سے ہوتی ہے جس سے ہمارے تعلقات بردارانہ ہیں۔ ممنون حسین نے وضاحت کی کہ ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے اور ہم حصول مقصد کیلئے مختلف النوع اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی راہ میں سرحدی رکاوٹیں حائل نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم نواز شریف تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Pakistan president backs $1.5b aid from Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں