(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی "آپ" کی جس نے گذشتہ چہارشنبہ کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے پاس احتجاج کیا تھا اور جو پرتشدد ہوگیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ دہلی کے چیف الکٹورل آفیسر اس واقعہ پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئے مانگ کی ہے کہ اے اے پی کی مسلمہ حیثیت کو واپس لے لیا جائے۔ دہلی میں الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ اے اے پی سرزنش سے دوچار ہوکر بچ جائے گی اور اس پارٹی کی مسلمہ حیثیت کو ختم کردینے سے متعلق مطالبہ کو قبول کئے جانے کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ عام آدمی پارٹی کا پہلا جرم ہے۔ کارکنوں کے اس احتجاج پر الیکشن کمیشن کو بھیجی ہوئی نوٹس کا جواب پارٹی نے کل ہی دیا ہے جس میں کہا گیا یہ احتجاج گجرات میں صدر پارٹی اروند کجریوال کے حراست کا فوری ردعمل تھا۔ یہ کوئی منصوبہ بند احتجاج نہیں تھا۔ اے اے پی مثالی ضابطہ اخلاق کا احترام کرتی ہے جو ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ ہوچکا ہے۔ عام انتخابات آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ہیں۔ دہلی پولیس نے ضلع الیکشن آفیسر کو دی گئی اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی احتجاجی مظاہرین پولیس کو فرائض منصبی کی ادائیگی سے روکنے کیلئے بلوائی حرکتوں اور طاقت کے مجرمانہ استعمال میں ملوث تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران 4 پولیس جوان، 16 پارٹی کارکن، میڈیا کا ایک رکن اور بی جے پی کے 9کارکن زخمی ہوئے۔
Election Commission raps AAP for attack on BJP headquarters
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں