طیرانگاہ کٹھمنڈو پر انڈیگو طیارہ کو آگ لگ گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

طیرانگاہ کٹھمنڈو پر انڈیگو طیارہ کو آگ لگ گئی

نئی دہلی۔
(یو این آئی)
انڈیگو(ایرلائنس) کے طیارہ (پرواز۔6E 031) کو، جو دہلی سے روانہ ہوئی تھی نیپال کی طیرانگاہ کٹھمنڈو(تری بھون انٹرنیشنل ایرپورٹ) پر لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی لیکن کوئی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اس طیارہ میں 175 مسافرین، ایک شیر خوار بچہ اور 6ارکان عملہ سوار تھے۔ کفایتی ایر لائن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارہ نے آج سہ پہر طیرانگاہ کٹھمنڈو پر معمول کی لینڈڈنگ کی۔ پارکنگ کے فوری بعد گراونڈ انجینئر نے دیکھا کہ دائیں بریک یونٹ سے دھواں نکل رہا ہے اور آگ لگی ہوئی ہے۔ چنانچہ اس انجینئر نے تمام مسافرین اور ارکان عملہ کو طیارہ سے تخلیہ کردینے کا مشورہ دیا۔ چنانچہ سلائڈ۔ شوٹ کے ذریعہ 171مسافرین کا تخلیہ کرادیاگیا۔ اُس وقت تک آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ مابقی مسافرین اور ارکان عملہ سامنے رکھی ہوئی سیڑھی کے ذریعہ اترے۔ تمام مسافرین کا تخلیہ انڈیگو عملہ نے صرف 81سکنڈر میں کرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی۔ کٹھمنڈو مسافرین کو ان کا سامان پہلے ہی مل چکا ہے اور وہ ایرپورٹ سے نکل رہے ہیں۔ انڈیگو ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہواز بازی(DGCA) سے ربط میں ہے اور اس اجازت کی خواہاں ہے کہ کٹھمنڈو۔ دہلی پرواز کیلئے بک کردہ مسافرین کو واپس لانے ایک اور طیارہ بھیجا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ ہم رات 9 بجے(کٹھمنڈو معیاری وقت)، کٹھمنڈو۔ دہلی پرواز کا اہتمام کریں گے۔ یہ پرواز، ڈی جی سی اے کی منظوری کے تابع ہے۔ "کٹھمنڈو ۔ دہلی پرواز کے جو مسافرین طیرانگاہ پہنچ چکے ہیں انہیں قریبی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ رات میں روانگی کیلئے کٹھمنڈو۔ دہلی پرواز تیار ہونے تک یہ مسافرین ہوٹل میں ٹھہرے رہیں گے۔ انڈیگو کے چیف آف سیفٹی کیپٹن دھرو، آج شام کٹھمنڈو پہنچے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قبل ازیں کٹھمنڈو سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا تھا کہ دہلی سے کٹھمنڈو پہنچنے والی پرواز کو طیرانگاہ کٹھمنڈو پر لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔

Indigo plane from Delhi catches fire at Kathmandu airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں