مسلم این آر آئیز انتخابات میں اہم رول ادا کریں - بزم اتحاد ریاض کا جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

مسلم این آر آئیز انتخابات میں اہم رول ادا کریں - بزم اتحاد ریاض کا جلسہ

ریاض۔
(ای میل)
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے غیر مقیم ہندوستانی مسلمانوں پر زوردیاکہ وہ آئندہ مہینہ شروع ہونے والے عام انتخابات میں اہم رول اداکریں۔ مرکز میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے فرقہ پرست طاقتیں سخت کوششیں کررہی ہیں جس کے پیش نظر صدر مجلس نے مسلم تارکین وطن پر زوردیا کہ ان کا ایک ایک ووٹ اہمیت کا حامل ہے جس کے استعمال سے فرقہ پرست طاقتوں کو حکومت بنانے سے روکا جاسکتا ہے۔ یمامہ ہوٹل میں بزم اتحاد ریاض چیاپٹر کی تشکیل جدید کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں اپنے ریکارڈ کردہ پیام میں بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سوشیل میڈیا، کی اہمیت کو واضح کیا اور این آر آئیز سے اپیل کی کہ وہ موثر انداز میں اس کا استعمال کریں اور اپنے ارکان خاندان اور ہندوستان میں مقیم دوست احباب کو یہ پیام دیں کہ وہ مجلس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہاکہ فیس بک، ٹوئٹر اور اینورائیڈاپیس وغیرہ جیسے سوشیل میڈیا کے مناسب استعمال سے انتخابی نتائج پر غیر معمولی فرق پڑسکتا ہے۔ صدر بزم اتحاد سعودی عرب جناب احمد الدین اویسی نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میں اپنی نشستوں کو دوگنا کرلے گی۔ نائب صدر ریاض چیاپٹر محمد رفیق، محمد شہباز فاروقی اور تجمل علی خان ارکان عاملہ، ترجمان بزم اتحاد جدہ چیاپٹر محمد یوسف الدین امجد نے سعودی عرب اور دنیا کے مختلف مقامات جیسے کناڈا میں تنیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ مظفر الدین( مجو) رکن نے ریا میں نوجوانوں کیلئے اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے بزم اتحاد کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ عمر بن قنیزان، محمد القریشی عرفان نے بھی مخاطب کیا۔ جنرل سکریٹری محمد شہباز فاروقی نے بزم کے نئے ارکان مظفر الدین، شیخ احمد عمودی، سید معظم علی، سید علی مکرم علی، محمد اطہر علی، تاج الدین غوری اور سید منصور احمد کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر آندھراپردیش کے مختلف مقامات کے محبان مجلس بشمول فرحان، طاہر بن جعفر، سید رافع، فاضل موجود تھے۔ قبل ازیں حافظ خواجہ علیم الدین نے قرات کلام پاک سنائی۔ ڈاکٹر محمد اشرف علی صدر اے پی یو ایس ممتاز تاجر محمد سبحان، سید ضیاء الرحمن بانی و سی ای اے یا ہند ڈاٹ کام کے علاوہ ہندوستانیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں ممتاز ریسٹورنٹ میں عشائیہ ترتیب دیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں