پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-17

(اعتماد نیوز)
الیکشن کمیشن نے بالآخر "پتنگ" کا نشان کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو مختص کردیا۔ یہ انتخابی نشان سمکھیا آندھراپریرکشنا سمیٹی کو الاٹ کرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دہلی میں الیکشن کمیشن سے نمائندگی کے ذریعہ پتنگ کے انتخابی نشان کو مجلس کو ہی مختص کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ سمکھیا آندھراپریرکشنا سمیتی کے قائدین نے بھی دارالسلام پہونچ کر صدر مجلس سے ملاقات کی اور پتنگ کا انتخابی نشان مجلس کو ہی برقرار رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی۔ اسی دوران ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے سلسلہ میں آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے انتخابی نشان کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس پارٹی کو ببر(Lion) کا نشان دیا گیا ہے۔ سکریٹری ریاستی الیکشن کمیشن نوین متل نے حکام کیلئے تفصیلات روانہ کرتے ہوئے بتایاکہ آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کو جونشان دیا گیا تھا، اس بارے میں وضاحت نہ ہونے کی شکایت کی گئی تھی۔ اس لئے تمام کلکٹرس اور ضلع واری الیکشن اتھارٹیز کو تفیصلات فراہم کردی گئی ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق جو انتخابی نشان سیاسی جماعتوں کیلئے محفوظ ہیں اس میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے محفوظ ہیں اس میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے محفوظ انتخابی نشان کے زمرہ میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو پتنگ محفوظ رکھا گیا ہے۔ لوک ستہ پارٹی کو سیٹی، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سیلنگ فیان، مسلمہ قومی جماعتوں کے انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی نہیں۔ ریاست کی مسلمہ سیاسی جماعتوں کے زمرہ میں تلگودیشم سائیکل، ٹی آرایس کار، دیگر ریاستوں میں مسلمہ سیاسی جماعتوں کے زمرہ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کو دوپتے، جنتادل سیکولر کو خاتون کسان، سماج وادی پارٹی کو بڑکاجھاڑ، آر ایل ڈی کو ہینڈ پمپ دیا گیا ہے۔ ریاست میں تقریباً 67 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن ان کا انتخابی نشان محفوظ نہیں ہے جن میں امبیڈکر نیشنل کانگریس، بہوجن سماج پارٹی(امبیڈکر)، سی پی آئی (ایم ایل)، انڈین کرسچین پارٹی، ایم بی ٹی، این ٹی آر تلگودیشم پارٹی، ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا، تلنگانہ کانگریس پارٹی، تلنگانہ کمیونسٹ پارٹی، تلنگانہ لوک ستہ پارٹی، ویلفیر پارٹی آف انڈیا اور دیگر شامل ہیں۔

(اعتماد نیوز)
محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے گرانٹ ان ایڈ کے تحت سابق میں مختلف وقف جائیدادوں کی تعمیر و مرمت کیلئے جو فنڈس جاری کئے گئے تھے، ان احکامات میں ترمیم کے ساتھ بعض اداروں کو فنڈس کی اجرائی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس کی دستخط سے جاری کردہ سرکاری احکامات کے مطابق گرانٹ ان ایڈ کے تحت ضرورت مند اوقافی اداروں میں معمولی تعمیر و مرمت، تجدید اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈس جاری کئے گئے ہیں۔ ترمیم شدہ احکامات کے مطابق ضلع عادل آباد کے بھینسہ منڈل کے پنڈپلی میں مسجد کی تعمیر کیلئے 4لاکھ روپئے، لوکیشورم منڈل کے نگر موضع میں مسجد کی تعمیر کیلئے 4 لاکھ روپئے اور بھینسہ ٹاون میں مسجد کی تعمیر کیلئے 2لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ سابق میں یہ 10 لاکھ روپئے فنڈس ضلع چتورکی عیدگاہ اور قبرستان کی حصار بندی کیلئے جاری کئے گئے تھے۔ درگاہ حضرت سید شاہ ابوالفتح بندگی بادشاہ قادریؒ بالکنڈہ، آرمور، نظام آباد کی حصار بندی کیلئے 5لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ سابق میں جواحکامات جاری کئے گئے تھے اس میں صرف قبرستان کی حصار بندی درج کیا گیا تھا۔ ضلع پرکاشم میں چرلہ منڈل کے دیوانگ پوری موضع میں قبرستان کی حصار بندی کیلئے 5لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔ سابق میں یہ فنڈس پرکاشم کے کوری چپڈو منڈل کے قبرستان کیلئے جاری کئے گئے تھے۔ مسجد رحمانیہ گڈی باؤلی ملک پیٹ کیلئے 5لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ سابق میں یہ فنڈس مسجد آستانہ شطاریہ کیلئے مختص کئے گئے تھے۔ سرکاری احکامات میں ترمیم کے ساتھ جی او جاری کیا گیا ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں