(پی ٹی آئی)
پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں ایک برہم ہجوم نے اس وقت ایک مندر اور دھرم شالہ کو نذر آتش کردیا جب ہولی کے موقع پر مقدس کتاب کی توہین کے الزامات سامنے آئے۔ اس واقعہ کے فوری بعد حکام نے علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا۔ ہجوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ اور بھٹو فیملی کے آبائی ٹاون لاڑ کانا شہر میں کل رات ایک مندر پر حملہ کردیا۔ قرآن مجید کے مقدس اوراق ہولی کے موقع پر نذر آتش کرنے کے الزامات سامنے آنے پر ہجوم نے ایک شخص کے مکان کو گھیرلیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے دستے وہاں پہنچ گئے اور انتباہی فائرنگ کرتے ہوئے اور آنسو گیس شیل برساتے ہوئے ہجوم کو منشتر کرنے کیا۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے کہاکہ قرآن مجید کے مقدس اوراق نذر آتش کرنے کی اطلاع پھیلتے ہی مقامی دینی مدارس کے طلبہ اور عالم دین کے حامی گروپوں کی شکل میں وہاں پہونچ گئے اور متعلقہ شخص کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے جناح باغ چوک علاقہ میں ایک بڑے مندر کو آگ لگادی اور متصل دھرم شالہ کو بھی نذر آتش کردیا۔ عہدیدار نے بتایاکہ علاقہ میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔ پولیس اور نیم فوجی فورسس کے دستے علاقہ میں طلایہ گردی کررہے ہیں۔ عہدیدار کے مطابق ہجوم کو منشتر کرنے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔ مقدس کتاب کی توہین کے ملزم کو احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا۔
Pakistan Mob Sets Fire to Hindu Temple
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں