مکہ مکرمہ - نئی حرم لائبریری شارع جبل کعبہ پر تعمیر کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

مکہ مکرمہ - نئی حرم لائبریری شارع جبل کعبہ پر تعمیر کرنے کا فیصلہ

alharam-new-library-makkah
خادم الحرمین شریفین نے نئی حرم لائبریری کو مسجد الحرام کے قریب تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری دے دی۔ اس وقت یہ لائبریری العزیزیہ محلے میں کرایے کی عمارت میں قائم ہے۔ یہ لائبریری 12 صدی پرانی ہے۔ شارع جبل کعبہ پر تعمیر کی جانے والی نئی لائبریری عظیم الشان کئی منزلہ علمی مرکز ہوگا جہاں 2 کروڑ کے لگ بھگ کتابیں موجود ہوں گی۔ یہ لائبریری عجائب گھر ، نمائش گاہ اور گنبد پر مشتمل ہوگی جہاں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ حصے ہوں گے اور متعلقہ بڑا ہال ہوگا۔ صدر دروازہ جبل کعبہ اسٹریٹ کی طرف کھلے گا۔ کثیر منزلہ ٹاور میں کتابوں اور خصوصی مجموعوں کی حفاظت کا بندوبست ہوگا۔ اس میں قلمی نسخے بھی ہوں گے۔ مطالعہ کے لیے آنے والوں کو مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گ۔
اس لائبریری سے جہاں ایک طرف مکہ مکرمہ کے باشندے استفادہ کریں گے تو دوسری جانب عمرہ ، حج اور زیارت کے لیے آنے والے بھی فیضیاب ہوں گے۔ جدید ترین تکنالوجی سے آراستہ اس لائبریری میں بچوں کے لیے بھی علیحدہ گوشہ ہوگا۔ ترجمہ اور تحقیق کے مراکز میں الگ سے کھولے جائیں گے۔

The new AlHaram Library project is located close to the Makkah Haram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں