12/ مارچ 1989ء: برطانوی کمپیوٹر سائنسدان ٹم برنرز لی [Tim Berners-Lee] نے یورپی طبعیاتی تجربہ گاہ اور تنظیم سیرن [CERN] میں معلوماتی مینجمنٹ [informational management] کی ایک تجویز پیش کی اور اسی کے ساتھ ہی ورلڈ وائڈ ویب کی بنیاد رکھی گئی۔
سن 1993 میں موزیق [Mosaic] نامی انٹرنیٹ براؤزر مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا۔ موزیق براؤزر ہی ایک برس بعد "نیٹس کیپ [Netscape]" کمپنی کے پہلے کمرشل براؤزر کی بنیاد بنا۔
1994ء میں چین کو پہلا انٹرنیٹ کنیکشن ملا لیکن تمام مواد فلٹر کر کے پیش کیا گیا۔ اسی برس وائٹ ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ www.whitehouse.gov متعارف کرائی لیکن جس یوزر نے بھی اس ایڈریس کے آخر میں ڈاٹ کام لکھا، اسے ایک فحش ویب سائٹ نظر آئی۔
1995ء میں مائیکرو سافٹ کی طرف سے انٹرنیٹ ایکسپلورر [Internet Explorer] ریلیز کیا گیا، جس کے بعد "نیٹس کیپ" اور مائکروسافٹ کے مابین "براؤزر جنگ" کا آغاز ہوا، آخر کار جیت مائکروسافٹ کا مقدر بنی۔
اسی برس خرید و فروخت کی آن لائن ویب سائٹ "ای بے [eBay]" لانچ کی گئی۔
1996ء میں فن لینڈ کی کمپنی نوکیا [Finland's Nokia] انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک رہنے والا پہلا موبائل فون مارکیٹ میں لے کر آئی۔
1998ء میں گوگل [Google] نے کام کرنا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے سرچ انجن کا شمار دنیا کی بہترین ویب سائٹس میں ہونے لگا۔ اسی برس امریکی حکومت نے "انٹرنیٹ کارپوریشن ویب ڈومین [Internet Corporation Web domain]" کے نظام کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔
2000ء میں انٹرنیٹ وائرس "آئی لو یو [ILOVEYOU]" نے دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹرز کو متاثر کیا، جس سے کئی ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس واقعے کے بعد آن لائن سکیورٹی کا مسئلہ ابھر کر سامنے آیا۔
2001ء میں ایک امریکی عدالت نے کاپی رائٹس کی وجہ سے اس وقت کی سب سے مشہور میوزک ویب سائٹ "نیپسٹر [Napster]" کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آن لائن کاپی رائٹس سے متعلق یہ پہلا عدالتی فیصلہ تھا۔
2005ء میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سے منسلک افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو گئی تھی۔
2007ء میں ایسٹونیا [Estonia] آن لائن پارلیمانی انتخابات کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
2012ء میں انٹرنیٹ پر ایک ٹریلین ڈالر [$1 trillion] کی خرید و فروخت کی گئی، جو کہ ایک ریکارڈ تھی۔ اسی برس سوشل نیٹ ورک فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچی۔ اسی سال اقوام متحدہ کے 89 رکن ملکوں کی طرف سے ایک "عالمی ٹیلی کام معاہدے" پر دستخط کیے گئے۔ اسی اجلاس میں امریکا پر انٹرنیٹ کنٹرول کرنے کا الزام سامنے آیا۔ امریکا اور دیگر 55 ملکوں نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
2013ء میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2.7 ارب تک پہنچ چکی تھی اور یہ دنیا کی آبادی کا چالیس فیصد بنتے ہیں۔
World Wide Web turns 25 years old
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں