Assam: Woman who kissed Rahul Gandhi burnt to death
کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے گذشتہ ماہ آسام کا دورہ کیا تھا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا تاکہ ان کے مسائل کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرسکیں۔ اجلاس کے دوران بنٹی نامی خاتون نے راہول گاندھی کا بوسہ لیا تھا جس کے بعد اس خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خود کو نذر آتش کردیاتھا۔ شدید جھلسی حالت میں خاتون کو گذشتہ رات گوہاٹی کے جورہاٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ جہاں آج علاج کے دوران بنٹی کی موت واقع ہوگئی۔ افراد خاندان نے بھی بنٹی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ 26فروری کو راہول گاندھی نے اپنے دورہ گوہاٹی کے دوران مقامی 600خواتین کے ساتھ ان کے مسائل پر ایک اجلاس منعقد کیاتھا۔ اجلاس کے دوران راہول گاندھی کو بوسہ دینے پر بنٹی کا شوہر دھرمیشور اس واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ہراساں کرنے لگا جس سے دلبرداشتہ ہوکر بنٹی نے خودکشی کے ارادے سے کیروسین ڈال کر خودکو نذرآتش کرلیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں