جنوبی دہلی - را عہدیدار اور ارکان خاندان مردہ پائے گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

جنوبی دہلی - را عہدیدار اور ارکان خاندان مردہ پائے گئے

جنوبی دہلی کے صادق نگر میں را کا ایک 52سالہ عہدیدار اپنی سرکاری قیام گاہ پر پھانسی سے لٹکا ہوا پایا گیا جب کہ مکان کے دوسرے کمروں میں ان کی بیوی اور دو بچوں کی نعشیں ملی ہیں جن کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔ 52سالہ اننیا چکرورتی ریسرچ اینڈ اینالسس را میں انسپکٹر تھیک اور کابینی سکریٹریٹ میں پولیس آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ وہ پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے جب کہ ان کی بیوی جے شری 17سالہ بیٹا رانا اور 12الہ بیٹی دشا کی نعشیں بھی مکان میں دستیاب ہوئیں جو اندر سے بند تھا۔ صادق نگر کے سیکٹر 4 میں گیاتری سرکاری کوارٹر میں دو منزل پر رہنے والا یہ خاندان آخری مرتبہ جمعہ کو دیکھا گیا تھا۔ اس واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب ان کی خادمہ سہ پہر 3:30 بجے آئی تھی اور کئی مرتبہ گھنٹی بجانے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا، اس نے پڑوسیوں کو اطلاع دی اس کے بعد پولیس کو بتایا گیا۔ تحقیقات کے دوران مکان سے ایک خون آلود ہتھوڑا ملا جس کا استعمال شبہ ہے کہ جے شری اور دو بچوں کو ہلاک کرنے کیلئے کیا گیا۔ مکان میں کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں پایا گیا۔ گھر میں زبردستی داخل ہونے کے بھی کوئی علامات نہیں دیکھی گئی کیونکہ گھر اندر سے بند تھا۔ پولیس نے بتایاکہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چکروتی نے پہلے اپنے خاندان کو ہلاک کیا اور پھر خودکشی کی۔

RAW officer, family found dead in South Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں