(پی ٹی آئی)
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو وارانسی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنانے پارٹی کے فیصلہ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ مودی کا سیاسی قبرستان ثابت ہوگا۔ انہو نے کہاکہ آپ وارانسی کو کیا سمجھتے ہیں۔ یہ مکمل طورپر سیکولر علاقہ ہے۔ نریندر مودی کو یہاں سے شکست ہوگی۔ یہ ان کا سیاسی قبرستان ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ مودی خود اپنی ریاست سے کیوں راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ لالو پرساد نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی قائدین کو لوک سبھا انتخاب لڑنے نشستیں نہیں مل رہی ہیں۔ لالو پرساد نے کہاکہ یہ بڑی ہی مزاحیہ صورتحال ہے۔ بی جے پی قائدین کو لوک سبھا انتخاب لڑنے کوئی جگہ نہیں مل رہی ہے وہ کسی نشست کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور مودی بھی ان میں شامل ہیں۔ وہ محفوظ حلقہ کی تلاش میں گجرات سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔
Varanasi to be Narendra Modi's political graveyard: Lalu Prasad Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں