27/مارچ واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی اور فوجی امداد میں نہایت خاموشی کے ساتھ بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ کانگریس ذرائع نے کہ اطلاع دیتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ یہ سلسلہ گذشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ پنٹگان نے عوامی طورپر حاصل مسودوں کے حوالہ سے بتایاکہ پاکستان کے ساتھ مالی سال 2002 اور 2012 کے دوران 5.2بلین ڈالر کا معاہدہ غیر ملکی فوجی فروخت کے تحت طے ہے۔ پاکستان کو فوجی امداد کی بحالی درحقیقت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان معمول کے مطابق روابط کی آئینہ دار ہے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ مئی 2011ء میں امریکی بحریہ کمانڈوز نے پاکستانی فوجیوں کو اعتماد میں لئے بغیر ہی ایبٹ آباد کی ایک حویلی پر حملہ کرکے القاعدہ قائد اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیاتھا جس کے بعد سے نہ صرف دونوں حکومتوں بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کو سبراہ کئے گئے فوجی سازو سامان میں 150ایڈیشنل ریڈیو سیٹس اور 35پاکستانی ایف 16طیارے شامل ہیں جنہیں مکمل طورپر عصری بنانے کے بعد پاکستان کو دوبارہ سربراہ کردیاگیا۔ اہم سازو سامان میں اپریل 2011 میں سربراہ کئے جانے والے 374 ایم آئی 13عملہ بردار بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔ ایف 16جنگی طیاروں اور متعلقہ سازو سامان تقریباً اس کا نصف حصہ ہیں۔ کانگریس نے فارن ملٹری فینانسنگ (ایف ایم ایف) کے تحت پاکستان کیلئے 2011 سے 3بلین ڈالر کی فوجی امدادی مختص کر رکھی ہے۔ جس میں 2بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ یہ فنڈز پاکستانی فوجی ساز وسامان اور اسلحہ کو عصری بنانے کیلئے زیر استعمال لائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کو امریکہ سے موصول ہونے والے فوجی سازوسامان میں 8عدد P3C اورین جہازرانی طلایہ گردی طیارے بھی شامل ہیں۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں