ترکی میں ٹوئٹر بند - دیگر سوشیل میڈیا پر پابندی کا منصوبہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

ترکی میں ٹوئٹر بند - دیگر سوشیل میڈیا پر پابندی کا منصوبہ نہیں

#TurkeyBlockedTwitter
انقرہ۔
(رائٹر)
ترکی میں ٹوئٹر پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم حکومت سوشیل میڈیاکے دیگر پلیٹ فارمس جیسے فک بک اور یوٹیوب پر پابندی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ ٹوئٹر کے خلاف شکایتیں آئی تھیں کہ وہ رازداری کے حق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ عہدیدار نے بتایاکہ ٹوئٹر پر پابندی کا اقدام عدالت کے دائرہ عمل کے اندر کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترک اپوزیشن نے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر کو بند کرنے کا یہ فیصلہ وزیراعظم طیب اردگان کی طرف سے ایک دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اردگان نے کہا تھا کہ "ملک سے ٹوئٹر کو صاف کردیاجائے گا"۔ ٹوئٹر کے ذریعہ ان دنوں مبینہ حکومتی کرپشن کو اجاگر کیا جارہا تھا۔ اس سے پہلے اسی وجہہ سے وزیر اعظم طیب اردگان نے فیس بک کو ملک میں بند کردینے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن صدر عبداﷲ گل نے بھی اس کی مخالفت کردی تھی۔ حکام نے تکنیکی طورپر ٹوئٹر تک رسائی ناممکن بنائی ہے کیونکہ ٹوئٹر پر کئی عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ اس حوالے سے کمیونکیشن حکام نے چار مختلف عدالتی فیصلوں کو پیش کیا ہے جن کی اس سوشل میڈیا سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس فیصلے سے قبل ایک عوامی ریالی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ملک میں ٹوئٹر تک رسائی روکی جاسکتی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ تھا کہ ویب سائٹ کے بارے میں حفاظتی اقدامات عدالتی فیصلے کے مطابق کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نے ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں"اس کی پرواہ نہیں کہ اس بارے میں بین الاقوامی برداری کیا کہتی ہے، ہمیں صرف ترک جمہوریہ کے استحکام کو دیکھنا ہے"۔ ترکی میں 30 مارچ کو بلدیاتی انتخابات متوقع ہیں، لیکن حکومت کو کرپشن کے حوالے سے سخت مخالفانہ مہم کا سامنا ہے۔ اردگان حکومت کے بااثر مخالف فتح اﷲ گولین بھی میڈیا میں ان دنوں متحرک ہیں۔

After Twitter ban, Turkey says no plans to block other social media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں