کابل میں ایک ہوٹل پر طالبان کا حملہ - 9 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

کابل میں ایک ہوٹل پر طالبان کا حملہ - 9 ہلاک

#serenahotelattack
کابل۔
(آئی اے این ایس۔ پی ٹی آئی)
طالبان نے کابل کی مشہور سیرینا ہوٹل پر حملہ کردیا جس میں9افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں کینڈا اور نیوزی کی 2خواتین اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس حملہ میں 4بندوق بردار حملہ آوروں کی بھی موت ہوگئی ۔ افغان سکیورٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ حملہ میں 6افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسس کی جوابی فائرنگ سے چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ حملہ کل رات لگ بھگ 9بجے ہوا۔ چار حملہ آوروں نے جو اپنے پاتابوں میں پستول چھپائے ہوئے تھے، ہوٹل میں، ڈنر کیلئے آنے کا بہانہ کیا اور پھر اُن لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جو فائیو اسٹار ہوٹل میں رات کا کھانا کھارہے تھے۔ یہ ہوٹل، قصر صدارت کے قریب واقع ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے مقام واردات کے قریب کل آدھی رات کو اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی۔ سال حال کابل میں کسی ایسی ہوٹل پر یہ دوسرا حملہ ہے جہاں اکثر بیرونی افراد آتے جاتے رہتے ہیں۔ گذشتہ17جنوری کو حملہ میں 21افراد بشمول 13بیرونی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ خودکش بم بردار نے ایک لبنانی ریسٹورنٹ پر حملہ کیا تھا اور اس حملہ میں فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ کابل۔ نئی دہلی سے پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستان نے آج کہا ہے کہ کابل میں ایک لکژری ہوٹل پر طالبان کے حملہ میں کوئی حملہ میں کوئی ہندوستانی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ (ہوٹل کے اطراف زبردست قلعہ نما سکیورٹی انتظامات رہتے ہیں)۔ وزارت داخلہ افغانستان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حملہ میں ایک ہندوستانی بھی ہلاک ہوا ہے لیکن نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بتایاکہ حملہ میں کوئی بھی ہندوستانی ہلاک نہیں ہوا ۔ (ایک اطلاع میں حملہ آوروں کے حملہ کے وقت رات 8:30 بجے بتایا گیاہے۔) حملہ آور عناصر افغان روایتی لباس میں ملبوس تھے۔ صدیقی نے بتایاکہ مہلوکین میں 5افغان شہری بھی شامل ہیں۔ ان میں 2بچے ہیں جن کے سروں میں گولی ماردی گئی، 2حملہ آوروں کو ریسٹورنٹ کے اندر گولی ماردی گئی جبکہ تیسرے حملہ آور کو باتھ روم میں اور چوتھے کو ایک قریبی علاقہ میں گولی ماردی گئی۔ صدیقی نے بتایاکہ اس حملہ کا منصوبہ، افغانستان کے باہر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ "مجھے امید ہے کہ طالبان اور حکومت پاکستان کے درمیان (ہوئی) لڑائی بندی کا کوئی تعلق (افغانستان میں ہونے والے) انتخابات سے نہیں ہے"۔ اے ایف پی کی اطلاعات میں سیویلین مہلوکین کی تعداد کم ازکم 8بتائی گئی ہے۔ حملہ آوروں کی عمریں 20سال کے اندر تھیں۔ وہ کئی سکیورٹی گھریوں میں سے گھستے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے۔ مہلوکین میں پیرا گوئے کا ایک سابق سفارت کار شامل ہے جو ایک انتخابی مبصر کی حیثیت سے افغانستان پہنچا تھا۔ (افغانستان میں انتخابات 5اپریل کو ہونے والے ہیں)۔ طالبان نے ان انتخابات میں خلل ڈالنے کیلئے تشدد کی مہم چلانے کا عہد کیا ہے۔ اسی دوران افغانستان کے وزیر داخلہ محمد ایوب سالنگی نے مہلوکین کی تعداد 9 بتائی ہے جن میں 5افغانی اور 4بیرونی شہری شامل ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ چار حملہ آور کل شام 6بجے ہوٹل میں داخل ہوئے اور لگ بھگ رات9 بجے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ یہ حملہ فارسی سال نو کے آغاز جشن نوروز کے موقع پر ہوا۔ افغانستان میں اس روز اہم تعطیل ہوتی ہے۔ خبر ملی ہے کہ سیرینا ہوٹل پر طالبان حملہ میں خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک رپورٹر سردار احمد(40سالہ) ہلاک ہوگئے۔ حملہ آوروں نے احمد کی اہلیہ اور ان کے 3بچوں کے منجملہ 2 کو بھی گولی مارکر ہلاک کردیا۔ اے ایف پی کے اسٹاف فوٹو گرافر نے شہر کے ایک ہستپال میں 4نعشوں کی شناخت کی اور کہاکہ احمد کے خاندان کے سب سے چھوٹے فرزند کا ہسپتال میں ایمرجنسی علاج کیا جارہا ہے۔

Afghanistan: Taliban gunmen attack Serena hotel in Kabul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں