مدرسہ عالیہ کولکاتا کی تاریخ کا پہلا الیکشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

مدرسہ عالیہ کولکاتا کی تاریخ کا پہلا الیکشن

Election-of-Madrasa-Alia-Kolkata
ہندوستان کااوّلین سرکاری تعلیمی ادارہ مدرسہ عالیہ(کلکتہ مدرسہ) اینگلو پرشین ڈپارٹمنٹ اپنی سنہری تاریخ ، معیاری تعلیمی ماحول اور موجودہ درپیش مسائل کے لئے اکثر خبروں میں رہا ہے۔اسے گوناگوں مسائل سے نکالنے اور معیارِ تعلیم کو اور بلند کرنے کی جانب ایک اوراہم پیش رفت ہوئی جب آج21مارچ 2014بدھ کی سہ پہر حکومت کے متعلقہ شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر کے مطابق منیجنگ کمیٹی کا الیکشن ہوا جس میں دو تدریسی ممبران اور ایک غیر تدریسی ممبرکے انتخاب کے لئے اسسٹنٹ ہیڈماسٹر انچارج جناب ایس ایم امان اللہ کی نگرانی میں ووٹ ڈالے گئے۔
تدریسی عملے کی طرف سے پانچ ٹیچروں نے اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے دو نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی نتیجے کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ٹیچروں میں اردو کے سینئر استاد جناب رضوان احمد اور پالیٹیکل سائنس کے استاد جناب علیم عارف صدیقی منتخب ہوئے جب کہ غیر تدریسی ممبروں میں محنتی، حوصلہ مند اور فعال نوجوان سید امتیاز علی کا انتخاب عمل میں آیا۔
ٹیچروں میں امیدواروں کے حاصل شدہ ووٹوں کی تعداد کچھ یوں تھی: رضوان احمد (22ووٹ)، علیم عارف صدیقی (21ووٹ)، عبد الوارث (5 ووٹ) اور ایس ایم ریاض احمد (4 ووٹ)۔ یاد رہے منیجنگ کمیٹی میں کل دس ممبران ہوتے ہیں جن میں مذکورہ بالا تین ممبران کے علاوہ دو گارجین کے نمائندے، ڈی ایس سی اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایک ایک نمائندے،ڈی آئی، مقامی ایم ایل اے،اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر شامل ہیں۔

- جاوید نہال حشمی، اسسٹنٹ ٹیچر، کلکتہ مدرسہ (مدرسہ عالیہ)

Election of Madrasa Alia Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں