اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
طالبان سے بات چیت کرنے سرکاری مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ وزیرستان کا دورہ کرکے ممنوعہ گروپ کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں کمیٹیوں کے ارکان نے آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے طریقے کار پر غور کیاگیا۔ نواز شریف نے کہاکہ حکومت پائیدار امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دے رہی ہے۔ سرکاری کمیٹی کے مذاکرات کو موثر بنایاجائے گا۔ نئی تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ نئی تجاویز میں وفاقی حکومت کے نمائندے، فوج اور خیبر پختونخوا صوبے کے نمائندے شامل رہیں گے۔ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں طالبان شوری کے ارکان کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات تعمیری رہی۔ وزیراعظم نواز شریف نے تیقن دلایا کہ حکومت کوشش کرے گی کہ فوجی مہم نہ چلائی جائے۔ طالبان کی دہشت گردی میں اب تک 4000 جانیں چلی گئیں۔ فوج کے ہوائی حملوں کے بعد طالبان نے ایک ماہ تک لڑائی بند کرنے کااعلان کیا تھا۔
2014-03-07
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں