امریکہ میں 2 ہندوستانی نژاد طلبہ لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

امریکہ میں 2 ہندوستانی نژاد طلبہ لاپتہ

ہوسٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکی ریاست فلوریڈا میں 21سالہ ایک ہندوستانی نژاد طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے دوران پراسرار انداز میں لاپتہ ہوگیا جبکہ نیویارک میں بھی گمشدہ ہوئی ایک ہندوستانی نژاد لڑکی کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ رینی جوس جو میکانیکل انجینئر ہے اور مارٹل کالج آف رائس یونیورسٹی کا ایک رکن ہے، فلوریڈا میں واقع شہر پناما کے بیچ سے اچانک غائب ہوگیا۔ پے کاونٹی شیرف کے دفتر کے عہدیدار اس کی تلاش میں ہیں جسے آخری مرتبہ پیر کی شام دیکھا گیا تھا۔اس کے دوستوں نے حکام کو بتایاکہ وہ شام کے وقت چہل قدمی کیلئے گیا تھا اور واپس لوٹ کر نہیں آیا۔ جوس کے ملبوستا اور اس کی دیگر اشیاء ایک کچرے کے ڈبہ میں پائی گئی جن میں اس کا موبائل فون بھی شامل ہے۔ اسی دوران 22 سالہ نرسنگ کی طالبہ جاسمین جوزف کی تلاش بھی جاری ہے جسے آخری مرتبہ نیویارک کے سوسیٹ علاقہ میں 24فروری کو دیکھا گیا تھا۔ جوزف نے اپنے والدین کو فون پر بتایاتھاکہ وہ کالج کی لائبریری میں ہے تاہم نیویارک پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ جوزف مئی 2013ء سے کالج نہیں گئی۔

2 Indian-origin students missing in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں