طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں گے - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-25

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں گے - نواز شریف

راولپنڈی۔
(یو این آئی)
پاکستان کے ویزیراعظم نواز شریف نے ملک میں متحرک دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے آئندہ مرحلہ کے تئیں امید ظاہر کی ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے اور ملک میں امن و سکون واپس لوٹے گا۔ شریف اتوار کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے براہ راست مذاکرات ایک دو روز کے اندر شروع ہوجائیں گے۔ شریف نے سابق فوجی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان لیڈران کی غلط پالیسیوں کی وجہہ سے ہی ملک میں دہشت گردی کو پیر جمانے کا موقع ملا۔ جس کے نتیجے میں ملک معاشی بدحالی، دہشت گردی، بدعنوانی اور بے روزگاری کی زد میں آگیا۔ دوسری طرف مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی طالبان کمیٹی کے ممبران مولانا سمیع الحق نے کل میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہاکہ سرکاری نمائندوں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت کے تعلق سے ہفتہ کے روز دو گھنٹوں تک تبادلہ خیال ہو۔ لیکن اہم فیصلے اتوار کی میٹنگ میں کئے گئے۔

Success of talks with Taliban to restore peace: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں