ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کا فیصلہ ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-25

ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کا فیصلہ ملتوی

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کے فیصلہ کو اس لئے ملتوی کردیا ہے کہ فی الحال ہندوستان میں انتخابات کا عمل جاری ہے۔ کسی ایک پارٹی کے حق میں فیصلہ اثر انداز نہ ہو، اس لئے انہں نے اس مسئلہ کو ٹال دیا ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کے بعد نواز شریف نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا، تاہم لمحہ آخر میں ملتوی کردیاگیا۔

MFN status for India postponed: Nawaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں