(پی ٹی آئی)
بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی کے خلاف ایک تازہ وار کرتے ہوئے قومی کنوینر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اروند کجریوال نے کہا ہے کہ وارانسی سے انتخابی میدان میں قدم رکھنے کا ان کا فیصلہ محض کوئی "علامتی اقدام" نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد نریندر مودی کو شکست دینا ہے۔ کجریوال نے کہاکہ "نریندر مودی نے وارانسی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس لئے میں وارانسی جارہا ہوں۔ ہم وہاں کے عوام سے پوچھیں گے کہ آیا مجھے مودی کے خلاف مقابلہ کرنا چاہئے۔ اگر وہ ہاں کہیں تو میں مقابلہ کرنے تیار ہوں"۔ "میں نے اخبارات میں اور ویب سائٹس پر پڑھا ہے کہ یہ ایک علامتی لڑائی ہے۔ میں آپ سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ہم وہاں انتخابی مقابلہ کیلئے نہیں جارہے ہیں بلکہ مودی کو شکست دینے جارہے ہیں"۔ کجریوال یہاں ایک کانفرنس بموضوع "روڈ میاپ ٹو انڈین مسلمس" سے خطاب کررہے تھے۔ اس کانفرنس میں اے اے پی قائدین پرشانت بھوشن اور گوپال رائے و نیز دیگر قائدین نے شرکت کی۔ کجریوال نے شرکاء، بالخصوص اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے اے اے پی حامیوں کو دعوت دی کہ دورہ وارانسی کے موقع پر ان کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے اعلان کیاکہ وہ مودی کو شکست دینے جارہے ہیں۔ ہجوم نے یہ نعرے بلند کئے"ابھی تو شیلا ہاری ہے، مودی تیری بار ہے"۔
Roadmap for Indian Muslims - Kejriwal speech in New Delhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں