بنگلہ دیشی ہندوؤں کو پناہ گزین کا موقف دیا جائے گا - بی جے پی صدر راجناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

بنگلہ دیشی ہندوؤں کو پناہ گزین کا موقف دیا جائے گا - بی جے پی صدر راجناتھ

نریندر مودی نے آج مہاراشٹرا کے داغدار سابق چیف منسٹر کو ٹکٹ دینے کیلئے راہول گاندھی پر تنقید کی اور این سی پی سربراہ پر الزام عائد کیا کہ وہ مہاراشٹرا میں کسانوں کی خودکشیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ مودی نے کانگریس کے یہ کہنے کیلئے کہ انتخابات میں مقابلہ سے کوئی قانون چوان کو روک نہیں سکتا کانگریس کو بے شرم قراردیا۔ حالانکہ شہزادہ (راہول) نے کہا ہے کہ کرپشن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایسے کیس میں کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود انہوں نے مہاراشٹرا کے داغدار سابق چیف منسٹر چوان کو ٹکٹ دیا ہے۔ آزادی کے دوران مذہبی خطوط پر ملک کی تقسیم کا کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر راجناتھ سنگھ نے آج بنگلہ دیشیوں کیلئے پناہ گزینوں کے موقف کیلئے ان کی پارٹی کے وعدہ کا اعادہ کیا جو ان کے ملک میں ایذا رسانی کی وجہہ سے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ مسٹر سنگھ نے ووٹ بینک کی خاطر پڑوسی ملک سے ترک وطن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے برسراقتدار پارٹی پر بھی نکتہ چینی کی۔ جنوبی آسام کی بارک وادی میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد سے متصل حلقہ کریم گنج میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہاکہ بی جے پی دراندازیوں کو برداشت نہیں کرے گی جو ہمارے ملک و نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ان کی پارٹی ہندوں کو پناہ گزین کا موقف عطا کرنے کیلئے کھلا ذہن رکھتی ہے جنہوں نے مبینہ طورپر مذہب کی بنیادپر ایذا رسانی کی وجہہ سے بنگلہ دیش سے راہ فرار اختیار کی تھی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ 1971ء میں بنگلہ دیش کی تشکیل کے بعد تمام بنگلہ دیشیوں کو جو غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہوئے تھے مذہب کی بنیاد پر ایذا رسانی کی وجہہ سے ہندوؤں کیلئے ایک مختلف پیمانہ کا پیشکش کیا ہے۔ اگر کوئی ہندو بنگلہ دیش میں مذہب کی بنیاد پر ایذا رسانی کی وجہہ سے ہمارے ملک کو آتا ہے تو ہم ان کے ساتھ دراندزوں جیسا سلوک نہیں کریں گے۔ لیکن انہیں پناہ گزین کا موقف عطا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی بنگلہ دیشیوں یا دیگر ممالک کے افراد کے خلاف نہیں ہے جو کام کیلئے درکار کاغذات کے ساھت ملک میں داخل ہورہے ہیں اور قواعد ک مطابق لوٹ رہے ہیں۔ تاہم اگر کوئی غیر قانونی طورپر داخل ہوتا ہے تو ایک رائے دہندے کے طورپر اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کراتا ہے تو بی جے پی اس کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی برسر اقتدار آئے تو ہم دراندازی کی شرح کی تحقیقات کریں گے۔ بی جے پی صدر نے کانگریس پر ووٹ بینک کیلئے دراندازوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مذہبی خطوط پر ملک کی تقسیم کی اجازت دینے کا کانگریس پر الزام عائد کیا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی بی جے پی کے پیشروں نے زبردست محالفت کی تھی۔ مسٹر سنگھ نے یہ نشاندہی بھی کہ حتی کہ آج بھی کسیم لک کی بہ نسبت مسلمانوں کی اعظم ترین تعداد ہندوستان میں رہتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے حکومت کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کی سرزمین پر ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کے بشمول کسی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی کے تحت بیرون ملک ایک کمزور امیج پیش کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ عوام جو 1971ء کے بعد بنگلہ دیش سے آئے ہیں اور آسام یا ملک کے کسی دیگر حصہ میں قیام پذیر ہیں، انہیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دیا جائے گا اور ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی سربراہ نے تاہم کہاکہ کوئی بھی شخص مناسب پاسپورٹ، ویزا یا ورک پرمٹ کے ساتھ آتا ہے توہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن انہیں قبول نہیں کیا جاسکتا اگر وہ واپس نہ جائیں اور یہاں بس جائیں۔ ہندوؤں کے کیسمیں جنہیں بنگلہ دیش میں ہراساں کیاجارہا ہے اور ملک سے فرار ہونے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے ہم ان کے ساتھ پناہ گزینوں جیسا سلوک نہیں کرسکتے لیکن ان کے ساتھ ہمدردانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ بی جے پی مختلف مذاہب کے درمیان امتیاز یا مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیم پر ایقان نہیں رکھتی۔ جیساکہ آزادی کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی انسانیت کی سیاست میں ایقان رکھتی ہے مذہبی سیاست پر نہیں۔

Rajnath Singh bats for Hindu refugees' citizenship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں