طالبان سکیورٹی فورسیز کی زیر حراست 300 افراد کی رہائی کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

طالبان سکیورٹی فورسیز کی زیر حراست 300 افراد کی رہائی کے خواہاں

اسلام آباد/پشاور
(پی ٹی آئی)
پاکستانی طالبان نے حکومت کو 300افراد کی ایک فہرست پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ امن مذاکرات کے احاےء کیلئے ان سب کی رہائی ضروری ہے۔ فہرست میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا لڑائی میں کوئی رول نہیں۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے والی طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بتایاکہ 300طالبان خواتین و اطفال کی ایک فہرست وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حوالہ کردی گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قبل ازیں بتایاکہ تھا کہ سکیورٹی فورسیز کی زیر حراست کوئی بھی خاتون یا بچہ نہیں ہے۔ اس ریمارک کے بعد ہی پروفیسر ابراہیم نے فہرست، وزیر داخلہ کے حوالہ کئے جانے کا اعلان کیا۔ خواجہ آصف نے تاہم یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ اگر پختہ ثبوت پیش کئے جائیں تو ان افراد کو ڈھونڈ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء پروفیسر ابراہیم نے بات جماعت اسلامی قائدین کو مذاکرات عمل کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ جنوبی وزیرستان سے افواج کی بازطلبی، طالبان کی ایک تجویز ہے اور اسے شرط یا مطالبہ باور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پوری ایجنسی سے فورسیز کا تخلیہ ممکن نہیں تو بھی لڈہ اور مکین تحصیل سے ضرور ممکن ہے۔ شہباز تاثیر اور حیدر گیلانی کی رہائی کیلئے طالبان کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے۔

Pakistan Taliban seek release of 300 non-combatants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں