پاکستان کے فوجی موازنہ میں 20 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

پاکستان کے فوجی موازنہ میں 20 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔
(یو این آئی)
پاکستان نے دفاعی موازنہ میں 15تا20 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور اندرون سکیورٹی حالات کے پیش نظر دفاعی مصارف میں بھاری اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے سال 2014-15 کے دفاعی موازنہ کے سلسلہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ جاریہ سال کے فوجی موازنہ 627بلین روپئے کے مقابلہ میں آنے والے سال کا موازنہ 750 بلین روپئے کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ جاریہ سال کا موازنہ ختم ہونے تین ماہ باقی ہیں۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈ کوارٹر پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فوج کو زیادہ تقی دینے کے بارے میں غور کیاگیا۔ موازنہ کی پیشکشی سے قبل مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے سربراہوں نے اپنے اپنے مطالبات رکھے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزیر فینانس نے راولپنڈی کے فوجی جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور فوج کے مطالبات سے واقفیت حاصل کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت فوج کو اہمیت دے رہی ہے۔ آرمی چیف نے افراط زر کی وجہ فوجی مصارف میں اضافہ کے پیش نظر زیادہ رقومات الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر فینانس نے فوج کو یقین دلایاکہ مادر وطن کی حفاظت کرنے والی فوج کو ضرورت کے مطابق مالیہ دیا جائے گا۔ سکیورٹی مسائل اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوج کو زیادہ رقومات دینے کا وزیر فینانس نے وعدہ کیا۔ گذشتہ سال برسر اقتدار آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزارتوں کے مصارف کو 30فیصد تک گھٹادیا۔ انہوں نے فوج کے مصارف کو کم نہیں کیا۔ اس طرح آئندہ سال کے فوجی موازنہ میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ فوجی موازنہ کی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر حربی ساز و سامان خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ زیادہ تر فوجی سامان چین سے خریدا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے 6مارچ کو کہا کہ چین سے بھاری تعداد میں جنگی سامان خریدا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی پس منظر کے تحت دفاعی ضروریات میں اضافہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بموجب پاکستانی فوج کو عصری بنانے امریکہ سے زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کیا جائے گا۔ پاکستانی فوج نے وادی سوات یمں نیا فوجی کنٹونمنٹ بنانے قدم اٹھایا ہے۔ وادی سوات میں طالبان قائد ملا فضل اﷲ کا گڑھ ہے۔ یہ کنٹونمنٹ بریگیڈیر سطح کا ہوگا۔

Pakistan Next defence budget may touch Rs750

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں