(پی ٹی آئی)
لاپتہ ملائشیا ایرلائنس پرواز میں سفر کرنے والے 5ہندوستانی مسافرین کے عزیز واقارب پرواز اور اس میں سوار اپنے 5رشتہ داروں کے انجام کے بارے میں اطلاع کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ سمویدپولیکر کے والد، والدہ اور بھائی پرواز ایم ایچ 370 سے کوالالمپور تا بیجنگ پروازکررہے تھے جب کہ وہ دیگر 154چینی مسافرین کے رشتہ داروں کے ہمراہ یہاں کے ایک ہوٹل میں صبر و سکون اور اپنی اہلیہ کے ساتھ انتطار کررہے ہیں۔ فلکیاتی طبعیات کے نوجوان محقق کیلئے یہ ایک آزمائشی وقت ہے جبکہ وہ اپنے والدین اور بھائی کے بارے میں جانکاری کے منتظر ہیں جو ان سے ملاقات کیلئے آرہے تھے۔ ممبئی کے رہنے والے سمدیو نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ان کے والد، والدہ اور بھائی یہاں ان سے ملاقات کیلئے آرہے تھے۔ وہ ایک نازک مشکل مرحلہ سے گذر رہے ہیں اور میڈیاسے بات چیت کرنے اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔ ان کے والد 59الہ ونود کولیکر، 55سالہ والدہ چیتنا اور ان کے چھوٹے بھائی 32سالہ سوانند، دیگر ہندوستانیوں بشمول 51سالہ چندرکا شرما اور کرانتی پرہلاد شیرشت کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے جبکہ شیرشت کے شوہر شمالی کوریا کے پیانگ یانگ میں مقیم ہیں۔ سموید اور پرہلاد کو ملایشیائی ایرلائنس کی جانب سے یہاں ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ 239 مسافرین اور عملہ کے ہمراہ لاپتے طیارے کا پتہ چلانے کی کارروائی جاری ہے۔ دریں اثناء اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کو کل ویتنام کے ساحل سے دور حادثہ پیش آیا ہوگا۔ ہندوستانی سفیر متعینہ چین اشوک کے کامتا نے سموید اور پرہلاد سے بات چیت کرتے ہوئے ہرقسم کی امداد کا پیشکش کیا ہے جبکہ کونسلرشری لادتا کمار نے ان سے ملاقات کی۔ بیجنگ میں ہندوستانی گروپ کے سربراہ ایم ایچ پستا کیا نے بھی سمدیو سے ملاقات کرتے ہوئے ضروری امداد و معاونت کا پیشکش کیا۔ طیارے کی تلاشی کارروائی میں معمولی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ ملایشیائی ایرلائنس نے دریں اثناء دونوں خاندانوں کو 154چینی مسافرین کے ہمراہ پرواز کا پیشکش کیا ہے تاکہ ہیڈ کوارٹرس میں ان کی بہتر امداد کی جاسکے۔ انہوں نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور طیارے کے انجام کی خبر کے منتظر ہیں۔
Anxious wait for kin of Indians on missing Malaysian plane
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں