حیدرآباد میں رائے دہندوں کی تعداد 35 لاکھ سے زائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

حیدرآباد میں رائے دہندوں کی تعداد 35 لاکھ سے زائد

حیدرآباد۔
(منصف نیوز بیورو)
عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں اتوار کو خصوصی مہم کے دوران 65ہزار افراد نے ووٹر لسٹ میں اپنے نام درج کروائے۔ 18سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو اتوار کے دن یہ موقع دیا گیا تھا کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کو درج کروائے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و بلدیہ کے اسپیشل کمشنر راہول بوجا نے بتایاکہ موجودہ رائے دہندوں کی تعداد 35,58,152 ہے اور نئے رائے دہندوں کی تعداد اس میں شامل کرلی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے باعث ضلع حیدرآباد کے 15اسمبلی اور 2 پارلیمانی حلقوں کیلئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ایسے افراد جو ابھی بھی اپنے نام درج نہیں کروائے ہیں وہ 31مارچ تک بھی درج کرسکتے ہیں۔ فہرست رائے دہندگان میں ناکام درج کروانا یہ ہمیشہ جاری رہنے والا عمل ہے۔ بلدیہ کے کمشنر سومیش کمار نے بتایاکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 3,091 ہے اور ان پر 30ہزار عملہ کو تعینات کیا جاتا ہے۔ 16ہزار الکٹرانک ووٹنگ مشن کو استعمال کیا جائے گا۔ فلائنگ اسکواڈ، ویڈیو کا استعمال اور اخراجات پر نظر رکھنے کے علاوہ پولیس بندوبست کی ٹیمیں حرکت میں رہیں گی۔ اس کے علاوہ بلدیہ کے صدر دفتر پر ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ کمشنر نے بیانرس ، ہورڈنگس اور عام مقامات پر پوسٹر لگانے یا تحریر کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔

More than 35 lakh voters in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں