کرن کمار ریڈی پارٹی کے انتخابی نشان چپل کی نقاب کشائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

کرن کمار ریڈی پارٹی کے انتخابی نشان چپل کی نقاب کشائی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
سابق چیف منسٹر آندھراپردیش این کرن کمار ریڈی نے اپنی نئی قائم کردہ جئے سمکھیہ آندھرا پارٹی کے انتخابی نشان فٹ ویر کی نقاب کشائی کی۔ گذشتہ ہفتہ متحدہ ریاست آندھراپردیش کے نعرہ پر انہوں نے اپنی پارٹی قائم کی۔ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ایک تقریب میں کرن کمار ریڈی نے انتخابی نشان کا اعلان کیا۔ ایک پارٹی عہدیدار نے بتایاکہ فٹ وےئر کو انتخابی نشان کے طورپر استعمال کرنے جے ایس پی کو الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔ پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے بموجب فٹ وےئر کو نشان کے طورپر اس لئے منتخب کیا گیا ہے کہ یہ پہننے والے کے بوجھ کو نہ صرف برداشت کرتی ہے بلکہ اس کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ فٹ ویر مساوات کی علامت بھی ہے۔ وہ ہر کسی کو بلا لحاظ مذہب، ذات پات و فرقہ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں غریب سے غریب تر بھی فٹ ویر رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رام کے چپل رکھ کر بھرت نے رام راج چلایا تھا۔ کرن کمار ریڈی، جنہوں نے ریاست کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، 12مارچ کو جے ایس پی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جرمنی کی طرح سیما آندھرا اور تلنگانہ بھی دوبارہ متحدہوسکتے ہیں۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ 30اور 7 ئمی کو غیر منقسم آندھراپردیش یں منعقد ہوں گے۔ دریں اثنا کرن کمار ریڈی نے آئی ٹی ماہرین کے ایک گروپ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وشاکھاپٹنم میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے کہاکہ یوپی اے اور کانگریس ہائی کمان نے سیما آندھرا کے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا اور ریاست کو تقسیم کردیا۔ پارٹی کاانتخابی نشان فٹ ویر(چپل) کی نقاب کشائی ایک پانچ سالہ لڑکی کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ کرن کمار ریڈی نے طلباء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ سابق چیف منسٹر نے کہاکہ یہ پارٹی میرے لئے نہیں ہے۔ یہ عوام کی پارٹی ہے جنہوں نے متحدہ ریاست آندھراپردیش کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق چیف منسٹر نے الزام لگایا کہ تلگودیشم کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو اور وائی ایس آر سی پی نے خفیہ طورپر ریاست کی تقسیم کی حمایت کی۔ آنے والے انتخابات میں انہوں نے تمام سے متحدہ ریاست کیلئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ یہ انتخابات تقسیم کی حمایت اور مخالف کرنے والوں کے درمیان ہوں گے۔ ریڈی نے الزام لگایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے حیدرآباد کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے محض ہائی ٹیک سٹی قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید ادعا کیا کہ ریاست تلگودیشم دور حکومت میں قرض میں غرق ہوگئی تھی۔ کرن کمار ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کیلے 115ملین یونٹ درکار ہیں جبکہ اس علاقہ کی پیداواری صلاحیت صرف 57ملین یونٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم سودمند نہیں ہے۔ راجمندری کے رکن پارلیمنٹ ارون کمار نے جنہوں نے اس موقع پر خطاب کیا کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے تلگو عوام کی بے عزتی کی ہے طلباء کو چاہئے کہ انتخابات میں کانگریس کو سبق سکھائیں۔ انکاپی کے رکن پارلیمنٹ سبم ہری، املا پورم کے رکن پارلیمنٹ ہرش کمار اور سابق ریاستی وزیر پی ستیہ نارائنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Kiran Kumar Reddy unveils 'footwear' as his new party's symbol

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں