قاضی نذرالاسلام یونیورسٹی میں پہلی بار امتحان کے نتائج کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

قاضی نذرالاسلام یونیورسٹی میں پہلی بار امتحان کے نتائج کا اعلان

آسنسول میں قاضی نذر الاسلام یونیورسٹی کے قیام کے بعد پہلی بار امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر انورادھا مکھرجی نے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں بنگہ مضامین کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر شیتل گانگولی، ریاضی کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر پواتر مانجھی، تاریخ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ٹی ایس کنڈو، امتحان کنٹرول ڈاکٹر بھاگوت مانجھی سمیت بڑی تعداد میں طالب علم بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مکھرجی نے بتایاکہ فرسٹ سمسٹر میں 143 طلبہ نے حصہ لیا جس میں 68 کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 58 سکنڈ ڈویژن سے پاس ہوئے ہیں۔ وہیں 17 طلبہ ناکام رہے ۔ یونیورسٹی نے امتحان ہونے کے 43دنوں کے اندر نتائج کا اعلان کردیا۔ طلبہ کو مارک شیٹ آئندہ منگل کو دے دی جائے گی جس میں ریاضی کے 31طالب علموں میں سے 22فرسٹ ڈویژن جب کہ بنگلہ زبان کے تمام طلباء و طالبات نے بھی فرسٹ ڈویژن حاصل کیا ہے۔ وہیں تاریخ کے 30 طلبہ میں سے 12نے فرسٹ کلاس حاصل کیا ہے۔ واضح ہوکہ انگریزی مضامین دو مراکز پر چلتا ہے۔ انگریزی کے یونیورسٹی سنٹر میں امتحان دینے والے 29 طلبہ میں سے 7کو اول درجہ حاصل ہوا ہے۔ جب کہ بی سی کالج سنٹر سے انگریزی یں 26طلبہ تھے جس میں 5کو اول مقام حاصل ہوا ہے۔ امتحان کنٹرول نے کہاکہ رینو اور اسکرونٹی کیلئے 20-21 کو فارم ملے گا۔ لیس فائن کے ساتھ طلبہ 21سے 26 تک درخواستیں جمع کرسکیں گے۔

Kazi Nazrul University first exam results announced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں