15/مارچ ممبئی ہندوستان ٹائمز
جمعہ 14/مارچ کو میٹرو ٹرین کا سیفٹی ٹرائل لیا گیا جو کامیاب رہا۔ اس ٹرائل کے درمیان میٹرو اہل کاروں نے مسافروں کا کردار نبھایا اور ٹرین میں سوار ہوئے۔ اندھیری سے نکلنے والی میٹرو کو اےئر پورٹ اسٹیشن کے قریب روکا گیا اور ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو کس طرح فوری طورپر نکالا جائے اس کا تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے میں میٹرو افسران کو کامیابی ملی اور محض 6منٹ میں مسافربنے اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ یاد رہے کہ میٹرو ٹرین سروسیزورسوا۔ اندھیری۔ گھاٹ کوپر کے درمیان ہوگی۔ سیفٹی ٹرائل کے متعلق ممبئی میٹرو ون پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی جو اس میٹرو پروجیکٹ منصوبہ پر کام کررہی ہے کے افسران نے کہاکہ یہ آخری ٹرائل ہے، جس کے بعد میٹرو کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے جائیں گے۔ سفیٹی ٹرائل کے دوران فائر بریگیڈعملہ، جوائنٹ سینٹرل ڈزاسٹر مینجمنٹ پلان ٹیم اور دیگر افسران موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرس آرگنائزیشن میٹرو کے متعلق اپنی رپورٹ جلد ہی کمشنر آف ریلوے سیفٹی کو روانہ کردے گی تو میٹرو ٹرین سروسیز میں اس ماہ کے اواخر میں شروع کردی جائیں گی۔Mumbai Metro successful trial run
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں