فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو تقسیم کرنے بی جے پی پر الزام - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو تقسیم کرنے بی جے پی پر الزام - راہول

شیلانگ۔
(آئی اے این ایس)
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کا آغازکرتے ہوئے آج شیلانگ میں ایک ریالی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعت بی جے پی ہندوستان کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔ بی جے پی کا عقیدہ ہے کہ فرقہ وارانہ خطوط پر ووٹروں کو تقسیم کئے بغیر اس کے لئے اقتدار حاصل کرنا ممکن نہیں۔ وہ اقتدا رکو مرکوز کرنے اور نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ اس کے برعکس کانگریس عوام کو متحد کرتے ہوئے انہیں اختیارات منتقل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ کانگریس ہندوستانی عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، رواداری، امن اور محبت کو فروغ دینے میں یقین رکھتی ہے۔ راہول گاندھی کے اس ریالی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آج ایسا ہندوستان بنانا چاہئے کہ جب کوئی ہندوستانی بیرونی ملک کا دورہ کرے تو اس کا استقبال کھلے دل سے کیاجائے۔ بی جے پی تنگ نظری کی سیاست پر کاربند رہی ہے۔ مہاراشٹرا میں شمالی ہند کے باشندوں پر حملے کرنے، دہلی میں شمال مشرقی شہریوں کو نشانہ بنانا، اقلیتوں کے خلاف زہر اگلنا اور فسادات برپا کرنا اس کا شیوہ رہا ہے۔ راہول نے کہاکہ ہر ایک شہری کو ملک کی اس سیاست میں مساوی موقع فراہم کرنا کانگریس کا مقصد ہے۔ انہوں نے یو پی اے کے دور میں عوام کیلئے انجام دی گئی خدمات اور حکومت کے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ 17 کروڑ عوام کی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ان کا دیرینہ خواب رہا ہے جو اس وقت متوسط طبقہ میں شمار ہوتے ہیں۔

BJP's divisive policy spoiling country's secular fabric: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں