India to launch mega cultural fest in Egypt
مصر میں سیاسی بحران کی پرواہ کئے بغیر ہندوستان بڑے پیمانہ پر دوسرا میگا کلچرل پروگرام منعقد کررہا ہے جس میں بالی ووڈ، موسیقی کے علاوہ باہمی تعلقات کو نمایاں طورپر پیش کیاجائے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید حرکیاتی بنایاجائے گا۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے مصر میں ہندوستانی سفیر نودیپ سوری نے کہاکہ میرے خیال میں اس فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔ اور یہ ظاہر کیا جائے گاکہ ہندوستان نے یہاں پر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس ہفتہ شروع ہونے والا انڈیا بائی دی نائل میں بالی ووڈ لو اسٹوری سے ہوگا۔ اوپیرا ہاوز میں 3تا6اپریل موسیقی ریز پروگرام منعقد ہوں گے اور اس میں زائد از 35ہندوستانی رقاص، ہندوستانی سینما کی مسحور کن موسیقی کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں