#election2014 عام انتخابات پر 40 ممالک کی نظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#election2014 عام انتخابات پر 40 ممالک کی نظر

نئی دہلی۔
(آئی اے این ایس)
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں، آئندہ اپریل۔ مئی میں ہونے والے انتخابات پر دنیا کے 40 ممالک کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 40 ممالک کے مندوبین، ہندوستان کی مختلف ریاسوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان انتخابات میں ملک کے زائد از 80کروڑ رائے دہندے نئی حکومت کیلئے ووٹ دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے جنہوں نے اپنا نام نہیں بتانے کی خواہش پر کہا کہ "مذکورہ ممالک کے مندوبین چار۔ پانچ کے گروپس کی شکل میں ملک کی کئی ریاستوں کا دورہ کریں گے"۔ وہ، پولنگ اسٹیشنوں کو بھی جائیں گے "۔ ہندوستان کے رائے دہندوں کی تعداد 814ملین ہے۔ یہ تعداد، امریکہ کی آبادی کا 3گنا ہے۔ ہندوستان کی 28 ریاستوں اور 7مرکزی زیر انتظام علاقوں میں انتخابات،9مرحلوں میں آئندہ7 اپریل تا12مئی منعقد ہوں گے اور رائے دہندے، 16ویں لوک سبھا کے 543 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ صدرجمہوریہ، ایوان زیریں کیلئے اینگلو انڈین فرقہ سے دو ارکان کا نامزد کرتے ہیں۔ اس طرح لوک سبھا ارکان کی جملہ تعداد 545 ہوجاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام( یو این ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ربط و تعاون کے ذریعہ سال گذشتہ افریقہ اور مشرق وسطی کے 8ممالک سے 24مندوبین کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اسمبلی انتخابات کا مشاہدہ کریں۔ ان مندوبین نے ہندوستان کی الکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ جنوبی سوڈان، اردن، گامبیا اور گنی بساؤ کے مندوبین و نیزعراق، لبنان، نائیجریا اور سینگل کے نمائندوں نے 3ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور دہلی میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا تھا۔ یو این ڈی پی کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ "آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ ہم 40ممالک کیلئے کچھ سیکھنے اور معلومات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے متلاشی ہیں۔ یہ کارروائی جاری ہے اور عنقریب ہم مزید اطلاعات سے آگاہ کریں گے"۔ مذکورہ عہدیدار نے مزید کہاکہ یو این ڈی پی نے کئی نو قائم کردہ جمہورتیوں اور عنقریب جمہوریت کے حامل ہونے والے ممالک کیلئے سیکھنے کے کئی پروگراموں کے انعقاد میں سہولت پیدا کی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں