#election2014 لوک سبھا انتخابات نظریات کی جنگ - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#election2014 لوک سبھا انتخابات نظریات کی جنگ - راہول گاندھی

تنڈا۔(ہماچل پردیش)۔
(پی ٹی آئی)
کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کو نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس عوام کو بااختیار بنانے کیلئے کھڑی ہے جبکہ اپوزیشن ملک میں صرف دولت مندوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ سابق فوجیوں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ انہوں نے دل کی گہرائیوں سے سینئر بشمول سنٹر ل پے کمیشن میں مسلح دستوں کیلئے نمائندگی کے مطالبات کی تکمیل کیلئے اقدام کیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ہندوستان میں انتخابات نظریات کی جنگ ہے۔ ایک طرف کانگریس جس کا ماننا یہ ہے کہ اختیارات ہر ایک کے ہاتھ میں طاقت ہو اور اسی وجہہ سے ملک کو طاقتور بنایا جاسکتا ہے۔ اور دوسری طرفع اپوزیشن کا خیال ہے کہ ملک صرف طاقتور اور دولت مند افراد سے چل سکتا ہے اور ان کے پاس غریبوں کیلئے کوئی خیال نہیں ہے۔ بی جے پی کا نام لئے بغیر سینئر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس نظریہ سے اتفاق کرتے ہیں کہ مسلح دستوں اور بیورو کریسی کے درمیان تقسیم ہو۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ مان سکتا ہوں کہ ایک عہدہ اور ایک وظفیہ کے مسئلہ کے دوران یہ تقسیم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت وہ سابق فوجیوں کے مطالبات کی تکمیل کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔ مگر بعض اوقات میں ایسا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں بلند بانگ دعوے نہیں کرسکتا مگر میرا منشا بہت صاب ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے جو بھی مسائل ہوں گے میں ہمیشہ فراخدلی کے ساتھ ان کی تکمیل کیلئے اقدامات کروں گا۔دریں انثاء پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب این سی پی سربراہ اور مرکزی وزیر زراعت شردپوار نے کہاکہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں حد سے زیادہ خود اعتمادی کے سبب نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس کی مہم 2004ء میں ان کے انڈیا شائننگ نعرہ کے خطوط پر چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے کے سرکردہ قائد پوار نے کہاکہ وہ یہ نہیں مانتے کہ بی جے پی بڑے پیمانے پر مہم کے باوجود جادوئی عدد کے قریب پہنچے گی۔ اس سوال پر کہ اہم اپوزیشن پارٹی اور اس کے قائد کی جانب سے انتخابات میں یوپی اے کو کس طرح چیلنجس کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت جب مودی کی زیر قیادت بی جے پی عوام تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے، کانگریس کو مزید سرگرم ہونے کی ضرورت ہے۔

Lok Sabha polls a war of ideas: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں