روسی صدر پوٹین عصر حاضر کے ہٹلر - ہلاری کلنٹن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

روسی صدر پوٹین عصر حاضر کے ہٹلر - ہلاری کلنٹن

لاس اینجلس۔
(اے پی)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹین ایک ایسے قائد ہے جو اپنے ملک کے وسائل کو بے کار طریقہ سے اڑا رہے ہیں۔ یہ بات سابق امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ہلاری کلنٹن نے کہی۔ ہلاری کلنٹن نے کہاکہ یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا میں روسی صدر جو کچھ کررہے ہیں اس سے اڈلف ہٹلر کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ 1930ء کے عشرے میں اڈولف ہٹلر نے بھی ایسی ہی حرکتیں کی تھیں۔ ہلاری کلنٹن نے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ اس نازک لمحے میں ضبط سے کام لیں۔ صدر پوٹین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی فوج کو کریمیا میں اس لئے روانہ کیا کہ روسی نسلی عوام کا تحفظ کیا جائے۔ ہلاری کلنٹن نے کہاکہ پوٹین کے اقدامات ایسے ہی ہیں جیسے کہ نازی دور میں چیکوسلواکیہ اور رومانیہ میں کئے گئے تھے۔ 1930ء کے عشرے میں اڈولف ہٹلر نے بھی ایسی ہی باتیں کی تھیں۔ ہٹلر نے بھی اس وقت کہا تھا کہ اس کے عوام کے ساتھ نازیبا اور غلط سلوک ہورہا ہے اس لئے مداخلت ہورہی ہے۔ ایک سوال کے جواب کے انہوں نے کہاکہ نازی جرمنی نے یہی کہا تھا کہ پولینڈ اور یوروپ کے دیگر علاقوں میں جرمن عوام کا تحفظ کرنے مداخلت کی ضرورت ہے۔ ہلاری کلنٹن نے کہاکہ روسی صدر پوٹین روس کے اطراف کے علاقوں کو دوبارہ سوویت نقشے کے مطابق یکجا کرنا چاہتے ہیں۔ پوٹین اپنے ملک کی دولت کو برباد کررہے ہیں۔ اپنے ملک کے وسائل کو ضائع کررہے ہیں۔ اس طرح پوٹین عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور یوروپ کا امن بگاڑ رہے ہیں۔

Hillary Clinton says Vladimir Putin's Crimea occupation echoes Hitler

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں