6/مارچ لندن پی۔ٹی۔آئی
دنیا کی سرکردہ 100 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کیلئے ہندوستان کی جدوجہد ہنوز جاری ہے کیونکہ ملک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیمی ادارے پھر ایک بار دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ ٹائمس ہائیر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) میگزین کی جانب سے دنیا بھر کی سرکردہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی آج یہاں جاری کی گئی جس میں امریکہ کی ہرورڈ یونیورسٹی کو پہلا مقام ملا۔ دوسرے مقام پر مساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹکنالوجی(ایم آئی ٹی)، اسٹانفورڈ یونیورسٹی تیسرے مقام پر، یونیورسٹی آف کیمرج چوتھے، یونیورسٹی آف آکسفورڈ 5ویں اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کو چھٹا ملا۔ سرکردہ 100 کی اس فہرست میں برکس ممالک میں شامل ہندوستان واحد ملک ہے جس کی کسی یونیورسٹی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ برکس میں برازیل اور رس کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ چین کی 2یونیورسٹیاں ٹاپ50 میں شامل ہیں۔ رینکنگس کے ایڈیٹر فل بیٹی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ہندوستان کیلئے یہ صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ No Indian University in world's top 100 universities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں