نئی دہلی۔
(یو این آئی)
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے آج 2نئی اسکیموں کا آغاز کرکے اقلیتوں کی بہبود کی سمت میں مزید ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبود کے رحمن خان نے یہاں "مولانا آزاد صحت اسکیم" اور "نالندہ پروجیکٹ" کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی اسکولوں کی ابتدائی اور ثانوی جماعتوں کے طلباء و طالبات کی حفظان صحت کیلئے اس اسکیم کا لانا ضروری تھا کیونکہ سرکاری اسکولوں کے طلباء کو حکومت کی طرف سے ڈاکٹر اور طبی امداد ستیاب ہیں لیکن مولانا آزاد ایجوکیشنل فاونڈیشن کے امداد یافتہ اقلیتی اسکولوں کے طلباء کو یہ سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 100کروڑ روپئے کے بجٹ پر مشتمل اس اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں ہی طلباء کے امراض کا پتہ لگاکر انہیں طبی سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی کسی بڑی بیماری کا پتہ چلنے کی صورت میں ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر ایسے طلباء کو بڑے سرکاری اسپتال بھیجنے کی سفارش کریں گے۔ خدانخواستہ کسی بڑی بیماری کا پتہ چلنے پر اس کے بہتر علاج و معالجے کیلئے حکومت اس اسکیم کے تحت 2لاکھ روپئے تک مالی امداد بھی دے گی۔ کے رحمن خان نے اقلیتی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی صلاحیت سازی کیلئے آج دوسری اسکیم "نالندہ پروجیکٹ" کا بھی افتتاح کیاہے، جس کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں موجود اعلیٰ اقلیتی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ذہنت پرداخت اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ دینا ہے۔ وزارت برائے اقلیتی امور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اشتراک سے اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ سچر سفارشات کی بنیاد پر وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ان اسکیموں کیلئے 100کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا تھا جس پر آج سے عمل درآمد شروع کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی افادیت کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت پڑنے پر اس کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی اصل معاشی، تعلیمی اور سماجی حالت کا پتہ لگانے کیلئے مرکز کی ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ سچر سفارشات میں مسلمانوں کی خستہ حالی حالت پر جہاں حکومت کی تنقید کی گئی ہے وہیں اس کیلئے خود مسلمانوں پر بھی انگشت نمائی کی گئی ہے اس سے ہمیں صرف حکومت کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خود اپنا بھی محاسبہ کرکے اپنی حالت کو بہتر کرنے کیلئے اپنا سرگرم رول ادا کرنا چاہئے۔
Government launches health scheme for minority students
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں