لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام نئے مقام پر منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام نئے مقام پر منتقل

آسٹریلیا کے حکام نے کہا کہ ایک تلاشی جہاز نے بحر ہند میں نئے مقام پر چند اشیاء کا پتہ چلایا ہے۔ اسی مقام پر بین الاقوامی ٹیم ملائشیا نے ایر لائنس کے طیارہ ایم ایچ 370 کا ملبہ تلاش کرنے کا کام آج شروع کیا۔ آسٹریلیائی بحریہ کے تحفظاتی اتھارٹی( اے ایم ایس اے ) نے کہا کہ وہ رائل نیوزی لینڈ ایر فوس کے اورین طیارہ کی تصاویر کا انتظار کر رہی ہے جو سمندر سے اپنے ٹھکانہ واپس ہو رہا ہے۔ اے ایم ایس اے نے اپنے سرکاری ٹوئٹر صفحہ پر کہا کہ اشیاء کے بارے میں طیارہ میں سوار اہلکاروں کی تصدیق ضروری ہے ۔ جہاز کی ہفتہ سے قبل واپسی متوقع نہیں ہے۔ اسی دوران طیارہ کی تلاش جنوبی بحر ہند میں شمالی مشرق میں 1100 کیول میٹر دور ای نئے مقام پر کی جا رہی ہے ۔ تازہ راڈار ڈاٹا کی بنیاد پر نئے مقام پر تلاش کی جا رہی ہے ۔ ملائشین ایئر لائنس کا ایم ایچ 370 طیارہ 8 مارچ کو دوران پرواز لاپتہ ہوا تھا جس پر 239 افراد سوار تھے اور 20 دن کی تلاش کے باوجود اب تک اس کا ملبہ نہیں مل سکا۔ آسٹریلیا کی میر ٹائم سیفٹی اتھارٹی ( امسا) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ نئے معلومات اس طیارہ کے بحر جنوبی چین اور آبنائے ملاکا کے درمیانی علاقہ میں سفر کے دوران راڈار سے حاصل شدہ معلومات کے جاری تجزیہ کی بنیاد پر ملی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے ان معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ ماضی کے اندازوں سے ذیادہ رفتار سے سفر کر رہا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کا ایندھن کا استعمال بھی زیادہ تھا اور یون اس کے بحر ہند میں جنوب کی جانب اتنی دور تک پہنچنے کا امکان نہیں جتنا پہلے تصور کیا جا رہا تھا۔ بیان کے مطابق آسٹریلیائی حکام نے ان اطلاعات کا تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ طیارہ کے ملبہ کے ممکنہ مقام کے بارے میں سب سے قابلِ بھروسہ معلومات ہیں۔ امسا کے مطابق انہی معلومات کی بنیاد پر جمعہ کو طیارہ کی تلاش کا عمل موجودہ علاقہ سے شمالی مشرق میں 1100 کیلو میٹر کے فاصلے پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادارہ نے بتایا کہ یہ نیا علاقہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے ساحل سے 1850 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ جمعہ کو موسم میں بہتری کے بعد 6 فوجی اور 5 عام طیارے 5 بحری جہازوں نے دوبارہ سمندر میں ملبہ کی تلاش شروع کی ہے ۔ جہاز کے ممکنہ ملبے کے بارے میں سیٹلائیٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں اور تھائی لینڈ کے مصنوعی سیارہ کی جانب سے 300 ٹکڑوں کی نشاندہی کے بعد جاپانی سیٹیلائیٹ نے بھی 10 ٹکروں کی نشاندہی کی ہے ۔ ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے گذشتہ پیر کو باقاعدہ طور پر طیارہ کی بحر ہند میں گر کی تباہی اور اس میں سوار تمام 239 افراد ک کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ اس طیارہ کے 153 مسافروں کا تعلق چین سےتھا ۔ بیجنگ سے موصولہ رپورٹ ک مطابق لاپتہ طیارہ کی تلاش کے ضمن میں ملائشیا کے اقدامات پر چینی حکومت اور عوام کی تنقیدوں کے سبب علاقہ میں چین کے ایک قریبی ملک کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تین ہفتوں قبل طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد سے ملائشیا مبہم ردعمل اور مواصلاتی ناقص نظام پر چینی حکومت ، میڈیا اور مسافرین کے خاندانوں کی برہمی کا سامنا کر رہا ہے ۔

Flight MH370: Search shifted 700 miles north

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں