انتخابی امیدواروں کیلئے پہلی مرتبہ حلفناموں کی ای فائلنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

انتخابی امیدواروں کیلئے پہلی مرتبہ حلفناموں کی ای فائلنگ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حلفناموں کی ای فائلنگ کو متعارف کروایا ہے۔ حلفنامہ (فارم26) امیدواروں کی جانب سے پارلیمانی یا اسمبلی نشست کیلئے مقابلہ کے دوران پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت پیش کرنا ہوتاہے۔ ذرائع نے کہاکہ حلفناموں کی ای فائنگ کو قسمت آزمانے والے امیدواروں کے ڈاٹا کو غلطیوں سے پاک اور گاہک دوست بنانے کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعارف کروایا گیا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مخصوص انداز کے حلفنامہ میں شخصی معلومات جیسے اثاثہ جات (بشمول منقولہ و غیر منقولہ املاک) کی تفصیلات، جائیدادیں بیرون ملک اراضی میں ان کے نام کے تحت اکاونٹس، امیدواروں کے واجبات، شریک حیات اور کفالت والے ارکان کے نام، تعلیمی قابلیت اور قبل ازیں کے جرائم اگر کوئی ہوتو فراہم کرنا ہوگا۔ حلفنامہ کی پیشکشگی رپیرزنٹیشن آف پیپلز ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ طریقہ کار میں لازمی ہے۔ اگریہ درست انداز میں انجام نہیں دیا گیا تو ریٹرننگ آفیسر کو اختیار ہے کہ وہ نامزدگی کو مسترد کردیں۔ ای فائلنگ کی سہولت تاہم اس مرتبہ امیدوار کیلئے اختیاری ہوگی۔ سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ تکنیکی پس منظر کے حامل امیدواروں کی بڑی تعداد انتخابات میں مقابلہ کررہی ہے اور اسی وجہہ سے الیکشن کمیشن نے آزمائشی طورپر اسے متعارف کروایا ہے۔ اگر یہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اس طرح کی سہولت کو وسعت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن حلفنامہ داخل کرنے کے بعد امیدوار کو ریٹرننگ آفیسر کو ایک اٹسٹیڈ ہاٹ کاپی فراہم کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پچھلے سال کے اواخر میں جنوبی ہند کے دو اسمبلی حلقہ جات میں اس طریقہ کار کو شروع کرنے کے فیصلہ سے قبل پائلٹ پراجکٹ کے طورپر تجربہ کیا تھا مگر اسے عام انتخابات میں مکمل طریقہ پر شروع کیا جائے گا۔

Election Commission introduces e-filing of poll affidavits for the first time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں