گجرات کی ساری زمین بڑی صنعتوں کیلئے برائے فروخت - کجریوال کا تاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

گجرات کی ساری زمین بڑی صنعتوں کیلئے برائے فروخت - کجریوال کا تاثر

کچ(گجرات)
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی(آپ) کے قائد اروند کجریوال نے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی پر اپنی تقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی اپنے مخالفین کو خرید لیتے ہیں یا انہیں اپنے راستہ سے ہٹانے کیلئے قتل کردیتے ہیں۔ انہوں نے ترقی سے متعلق دعوؤں پر مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وہ (مودی) صرف صنعتکاروں کیلئے "وکاس پرش"(ترقی دلانے والے شخص) ہوسکتے ہیں۔ کجریوال نے تعلقہ مندرا میں جہاں ندرگاہ اڈوانی اور خصوصی معاشہ منقطہ (ایس ای زیڈ)واقع ہیں، کسانوں سے ملاقات کرنے کے بعد کہاکہ"مودی وکاس پرش ہیں لیکن صرف ادانیوں، امبانیوں کیلئے ہیں"۔ بڑی صنعتوں نے حکومت کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعہ اراضیات کا حصول شروع کیا"۔ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گجرات کی ساری اراضی برائے فروخت ہیں"۔ "صنعتوں(صنعتی گھرانوں) کے پاس اتنا زیادہ کالا دھن ہے کہ وہ (صنعتکار) کسی بھی دن سوئزرلینڈ فرار ہوجائیں گے"۔ کجریوال نے مزید کہاکہ "میڈیا کے ذریعہ وہ (مودی) ترقی کے پروپگنڈہ کی سازش کرتے ہیں لیکن آپ نے یہاں جداگانہ صدائیں بھی سنی ہیں۔ لوگ صرف اپنے مصائب ہی کا اظہار کررہے ہیں"۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے قبل ازیں ابداسا میں سکھ کسانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ "حکومت گجرات، سکھ کسانوں کو ان کے اراضیات دینا نہیں چاہتی"۔ "حکومت گجرات نے ان کی (کسانوں کی) اراضیات 2010ء میں منجمد کردیں۔ وہ (ارباب حکومت) عدالت سے رجوع ہوئے اور بڑے وکلاء کی خدمات حاصل کیں تاکہ سکھ کسان اپنی اراضیات سے محروم رہیں"۔ کسانوں کے ایک نمائندہ پرتھوی سنگھ نے بتایاکہ "ہم نے ،ریاست کی مخالف کسان پالیسی سے متعلق باتیں اور ہمارے مسائل کجریوال کے سامنے رکھے۔ انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا، اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہوچکا ہے (اور) کوئی بھی کچھ بھی نہیں کرسکتا"۔ "ہم نے ریاستی حکومت کو کئی نمائندگیاں دیں لیکن حکومت نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ اس کے بجائے مودی، سپریم کورٹ تک لڑرہے ہیں۔ اس سیاسی تناظر میں ہمیں عام آدمی پارٹی اور کجریوال سے کچھ امید ہے"۔ کجریوال نے آج ہی ماہی گیروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور بھج کے ایک ہسپتال کا دورہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن موافق مودی نعرے لگاین والے ایک ہجوم کے احتجاج کے سبب وہ ہستپال نہیں پہنچ سکے۔

Narendra Modi is 'vikaspurush' for only Adanis and Ambanis: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں