(پی ٹی آئی)
لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن حساس حلقہ جات میں اخراجات پر نگرانی رکھنے کیلئے 700 آئی آر ایس عہدیداروں کو تعینات کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس(سی بی ڈی ٹی) کو ہدایت دی کہ وہ عہدیداروں کے ناموں کو قطعیت دے اور حتمی طورپر تعیناتی کےئے ان کے نام روانہ کرے۔ ان عہدیداروں کو اس ہفتہ دہلی میں حتمی طورپر ان کی ذمہ داریوں سے واقف کروایاجائے گا۔ ان عہدیداروں کو ملک بھر میں لوک سبھا کی نشستوں اور آندھراپردیش، اروناچل پردیش، سکم اور اڑیسہ کے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ذمہ دارایاں دی جائیں گی۔ ذرائع نے کہاکہ عہدیداروں کو انتخابی مصارف کے مبصرین کی حیثیت سے مختلف حلقہ جات اور اسمبلی سگمنٹ میں تعینات کیا جائے گا اور وہ الیکشن کمیشن کے تقرر کردہ فلائنگ اسکواڈ اور نگران کار ٹیموں کی جانب سے مقررہ انسداد کالا دھن طریقہ کار کی نگرانی کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہاکہ کمیشن نے غیر قانونی رقم، طاقت کا استعمال اور انتخابات کے دوران رائے دہندوں کو لبھانے کے طریقہ کار کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ملک میں 7اپریل کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں باضابطہ طورپر انڈین ریونیو سروس کے عہدیداروں کو ان کے متعلقہ حلقہ جات مختص کئے جائیں گے اور مبصرین ان تمام نشستوں کے علاقوں کا بہت جلد دورہ شروع کریں گے۔ محکمہ انکم ٹیکس محصول کی وصولی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے عہدیداروں کی فہرست مرتب کررہی ہے۔ جو ڈپیوٹیشن پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوں گے جبکہ کسٹمس کی جانب سے بھی اپنے مختلف شعبہ جات کے سینئر عہدیداروں کی ٹیم کو تعینات کیا جائے گا۔
Blackmoney in polls: Election Commission measures
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں