(یو این آئی)
گرافک ارا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اروند مشرا نے گنیز بک میں درج پولینڈ کے ایرول مزاوازی کے قائم کردہ 121گھنٹے کے سب سے طویل لکچر کا عالمی ریکارڈ آج صبح 7بجکر ایک منٹ میں توڑکر اپنی بلا توقف لکچر جاری رکھا۔ اس کانارمہ کو انجام دیتے ہوئے نیند کی کمی سے ان کی آنکھیں سوج گئیں۔ پروفیسر مشرا کے کارنامہ کے بعد اب یہ عالمی ریکارڈ پھر سے ہندوستان کی جھولی میں آگیا جسے اس سے پہلے مزاوازی نے ایک ہندوستانی کے ہی ذریعہ قائم کردہ 120 گھنٹنے کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام درج کرلیا تھا۔ 26سالہ پروفیسر مشرا یونیورسٹی کے میکانیکل انجینئرنگ شعبہ میں کمپیوٹیشن پر اپنا لکچر 1مارچ کو ایم بی اے ایڈیٹوریم میں شروع کیا جو آج شام تک جاری تھا۔ گرافک ارا کے چیرمین مسٹر کمل گھنسالہ نے پروفیسر کی حصولیابی کو اتراکھنڈ اور پورے ملک کیلئے ایک فخریہ کارنامہ قراردیا۔ میڈیا اینڈ ماس کمیونکیشن شعبہ کے سربراہ سبھاش گپتا نے بتایاکہ اس لکچر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک پینل برابر نشر کررہا تھا جس کے مکمل ہونے کے بعد وہ اس کی سند دیں گے۔ صبح ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد سے ہی طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی کے دیگر اسٹاف نے خوشیاں منانا شروع کردیا۔ وہ ایک دوسرے کو گلے لگارہے تھے، پٹاخے چھوڑ رہے تھے اور طبلے کی دھن پر رقص کررہے تھے۔
Dehradun professor sets world record for 130 hours of non-stop lecture
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں