2/مارچ کولکاتا ایس۔این۔بی
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سماجی رہنما انا ہزارے نے جب سے ممتا بنرجی کو بطور وزیراعظم حمایت و تائید دینے کا اعلان کیا ہے، اس کی باقاعدہ تشہیر ٹیلی ویژن پر گذشتہ دنوں اشتہار کے طورپر دیکھی گئی۔ اس طرح ترنمول کی جانب سے کل ہند سطح پر انا ہزارے نے اشتہار کی معرفت انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ گذشتہ رات سے نیشنل چینل کے 2 ٹیلی ویژن پر اشتہار کی نشریات شروع کردی گئی ہیں۔ 2اشتہاروں میں اناہزارے نے کہا ہے کہ "میرا آشیرواد ممتا بنرجی کے ساھت، اس وشواس کو چاہئے جنتا کا ہاتھ"۔ مغربی بنگال میں ثابت کیا، اب پورے دیس میں کریں گی۔ کیا دیس واشیوں نے ، کہاممتا نے، پہلے اشتہار میں انا کی ان باتوں کو ہندی میں نشر کیا جارہاہے جس کے ساتھ ترنمول کا نشان بھی دکھائی دے رہا ہے۔ دوسرے اشتہار میں انا ایک ہی بات کہہ رہے ہیں اور اشتہار میں انا ممتا کو ایک ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی کی تقریر والی تصویر کو بھی دکھا گیا ہے اور انگریزی میں اے آئی ٹی ایم سی لکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ انا ہزارے نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سطح پر ممتا بنرجی کو کل 100سیٹیں ملے اور 18فروری کی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ ممتا کے ساتھ مل کر میں انتخابی مہم کروں گا۔ لیکن تشہیر کیلئے اشتہاروں کی مدد لی جائے گی اس کے بارے میں انا ہزارے نے پہلے کچھ نہیں کہا تھا۔ انہوں نے خود مکل رائے کے ساتھ گفت و شنید کرکے فیصلہ لیاتھا۔ اناہزارے کے اس طرح ٹی وی اشتہار سے مخالف پارٹیاں حیران ہیں، انا نے یہ بھی کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی ایمانداری اور سادگی پسند زندگی اختیارکرنے کے بعد بھی ملک و قوم کیلئے جس طرح وہ لڑرہی ہیں اس کی میں تائید کرتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق اس طرح کے اشتہار پر پردیش کانگریس کے نئے صدر ادھر رنجن چودھری نے سوال اٹھائے کہ شاردا بدعنوانی معاملہ، ٹیٹ میں دھاندلی اور ریاست میں بدعنوان پالیسیوں میں جاننے کے بعد بھی اگر انا ہزارے ممتا کی حمایت کرتے ہیں تو میں ان کی ایمانداری پر سوال اٹھاوں گا۔Anna Hazare to campaign for Mamata Banerjee
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں