جنتادل یو این ڈی اے میں واپس نہیں ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

جنتادل یو این ڈی اے میں واپس نہیں ہوگی

جے ڈی یو نے آج این ڈی اے کو لوٹنے پر ایک بار پھر سوچنے کے امکان کو ردکر دیا چاہے بی جے پی یہ فیصلہ کرے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نریندر مودی کے بجائے وزارت عظمی کا امیدوار کوئی اور ہو۔ جے ڈی یو این ڈی اے میں واپس نہ جانے کی حالت کے تحت ہے۔ حتی کہ اگ مودی کو وزارت عظمی کا امیدوار نہ بنایاجائے ار وہ انتخابات کے بعد ایل کے اڈوانی، سشما سوراج یا راجناتھ سنگھ کو اپنا وزارت عظمی کا امیدوار بنائے۔ جے ڈییو سکریٹری جنرل کے سی تیاگی نے ایک جامع انٹرویو میں پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا جے ڈی یو اپنے موقف پر دوبارہ غور کرے گی اگر انتخابات کے بعد ایک ایسی صورتحال پیدا ہو جہاں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کو حکومت کی تشکیل کیلئے سابق حلیفوں کی تائید حاصل کرنے کی ضرورت پڑے۔ انہوں نے کہاکہ جون 2013ء میں صورتحال مختلف تھی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی وزارت عظمی کے طورپر مودی کی بجائے کسی اور شخص کا انتخاب کرے تب وہ این ڈی اے میں برقرار رہے گی۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے سیاسی ایجنڈہ کے تعلق سے پوچھنے پر تیاگی نے کہا کہ مودی سیکولرازم کیلئے ایک خطرہ ہیں جبکہ راہول نہیں ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا کانگریس قائدین نے بہار کے چیف منسٹر و جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ملاقات کی تھی۔ تیاگی نے جواب دیا کہ اس بات کی توثیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔ تاوقتیکہ بہار کو خصوصی موقف منظور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین کے ساتھ ملاقات ان کے ساتھ بیٹھنے اور بات چیت کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے لیکن اس سلسلہ میں انتہائی تاخیر بھی ہوچکی ہے۔ کرپشن نا اہلی اور عدم حکمرانی کی وجہہ سے یوپی اے حکومت بی جے پی اور مودی کی فرقہ پرست سیاست پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ تیاگی نے یہ الزام عائد کیا اور آج کی کانگریس کا مودی کی سیاست کے ساتھ تقابل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ تیسرا محاذ ہے جو فرقہ پرست مودی اور بدعنوان کانگریس دونوں کے خلاف لڑسکتا ہے جس کی وجہہ سے مودی تیسرے محاذ پر مسلسل تنقیدیں کررہے ہیں۔ تیسرا محاذ ایک حقیقت ہے۔ ہمارے وزارت عظمی کے امیدوار کا انتخابات کے بعد مقننہ کے منتخب ارکان کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف ان کی لڑائی پر راہول گاندھی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے تیاگی نے حیرت کا اظہار کیا کہ کانگریس کس طرح آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرسکتی ہے جنہیں چارہ اسکام میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے اور جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

Won't return to NDA even if Narendra Modi is not prime ministerial candidate: Janata Dal (United)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں