بی جے پی کا ون مین شو - راہل اور اڈوانی کی نکتہ چینی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

بی جے پی کا ون مین شو - راہل اور اڈوانی کی نکتہ چینی

اورنگ آباد۔
(پی ٹی آئی)
نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرت یوہئے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہاکہ بی جے پی ایک شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا چاہتی ہے اور دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کا اس طرح صفایا کرے گی جیسا کہ برطانویوں کو ملک سے باہر نکل جانے پر مجبور کردیاتھا۔ صرف اے کشخص نہیں بلکہ کروڑوں عوام جو ملک چلاتے ہیں، اس بات کے خواہاں ہیں کہ آپ کو بااختیار بنائیں لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ ایک شخص کو اقتدار حوالے کرے۔ یہاں ایک عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے یہ بات کہی۔ بی جے پی قائدین جو اپنے آپ کو ہندو قرار دیتے ہیں، انہوں نے گیتا نہیں پڑھی ہے، آیا انہوں نے کبھی گیتا کھول کر دیکھی ہے؟ انہیں یہ احساس ہوگیا ہے کہ کانگریس پارٹی نہ صرف ایک تنظیم ہے بلکہ ایک نظریہ ساز بھی ہے اور کوئی بھی شخص اس کو چھو نہیں سکتا۔ جو لوگ اس نظریہ کو مٹانے کے خواہاں ہیں انہیں ملک کے باہر کردیاجائے گا۔ یہ کانگریس نہیں بلکہ اس کا نظریہ ہے جس نے برطانویوں کو شکست دی تھی۔ جس انداز میں برطانویوں کو محبت کے ساتھ ملک سے بے دخل کیا گیا تھا اسی انداز میں کانگریس، بی جے پی کا مطلب سے صفایا کردے گی۔ کانگریس لیڈر نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور کہاکہ گجرات میں 3بدعنوان وزراء کابینہ میں بیٹھے ہیں لیکن ان کا قائد کرپشن نہیں دیکھ رہا ہے۔ بی جے پی کرپشن کے تعلق سے بات کرتی ہے لیکن جب ان کا چیف منسٹر کرناٹک جیل میں گیا تھا انہوں نے کرپشن نہیں دیکھا ۔ راہول نے یہ بات کہی۔ یہ بی جے پی ہی تھی جس نے لوک پال بل روکنے کی کوشش کی تھی۔ یوپی اے حکومت کے دوران کئی سڑکیں تعمیر کی گئیں اور یہ سڑکیں این ڈی اے حکومت کے دوران تعمیر کردہ کی بہ نسبت 3گناہ بڑی ہیں۔ راہول نے مرکز میں کانگریس کی زیر قیادت حکومت کی کامیابیوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے حریف ہندوستان کی تاریخ نہیں جانتے ہیں۔ ایک نوجوان کی جانب سے وزیراعظم بننے کیلئے نیک تمناوں کے اظہا کا جواب دیتے ہوئے راہول نے کہاکہ میرا وزیراعظم بننا یا نہ بننا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اہمیت اس بات کی ہے ملک میں خاص طورپر خواتین اور نوجوانوں کے بشمول یہاں ہر کوئی محسوس کرتا ہے کہ یہ ان کا اپنا ملک ہے۔ اس نوجوانوں سے یہ کہتے ہوئے کہ قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہوجائے۔ کانگریس لیڈرنے کہاکہ ایک بھی ایسا نوجوان نہیں ہے جو یہ کہہ سکے کہ اس کے اپنے ملک میں وہ خوف زدہ ہے۔ میں آئندہ 10برسوں میں نوجوانوں میں سے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ارکان پارلیمان دیکھنا چاہتا ہوں حتی کہ وہ ایک وزیراعظم بھی بن سکیں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی اور ہٹلر کا تقابل کرتے ہوئے کہاکہ جرمن ہٹلر نے ایسے انداز میں چیخ و پکار کی جیسا کہ انہیں اعتماد تھا کہ وردی میں ملبوس ملک کے خدمت گزار ہیں لیکن گاندھی جی نے کبھی چیخ و پکار نہیں کی۔ یہ اس لئے کہ انہیں اعتماد تھا۔ گاندھی جی نے خاکساری کا اظہار کیا تھا جبکہ یہ بولتے وقت انتہائی خود اعتمادی کی ایک علامت تھی۔ انہوں نے کہاکہ اعتماد کو جارحیت کے طورپر نہیں دیکھا جاسکتا۔ میرا یہ پیام ہے کہ یہاں ملک کے نوجوانوں کے پاس صلاحیت اور اہلیت ہے جو کہیں اور نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بات کہی۔ آزادی کے بعد سے ملک کی ترقی کے تعلق سے راہول نے اشارہ دیا کہ آج ہندوستان میں کئی متمول افراد ہیں۔ میرا یہ نظریہ ہے کہ ہندوستان میں بے باک ہندوستانی ہوں، یہ ملک کی ایک ایسی نوعیت ہے جس کی تعمیر کا میں خواہاں ہوں، ہندوستان، دنیا میں انتہائی باصلاحیت ملک ہے، صلاحیت کو استعمال کیجئے اور اپنی ساری یں خاکساری کو اپنائیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں، دنیا کو اس طرح تبدیل کریں جیسا آپ کا ادراک ہو، وہ آپ پر ایقان رکھنا شروع کریں گے جب آپ اپنے آپ یں ایقان رکھنا شروع کریں، آپ کسی سے کمتر نہیں ہیں اس لئے خود اعتماد بن جائیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ہندوستان کی ثقافتی تاریخ کو کبھی نہیں بھلانا چاہئے، ہماری تاریخ کا افتخار حاصل کیجئے اور کبھی فیشن کے خلاف مت جائیے۔

دریں اثناء دہلی میں پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے مبینہ طورپر پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ریمارک کیا کہ بی جے پی ایک شخص کی جماعت بنتی جارہی ہے۔ دہلی کے ایک اخبار اکنامک ٹائمس نے بی جے پی کی انتخابی امیدواروں کو قطعیت دینے سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ میں موجود ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ اڈوانی نے راجناتھ سنگھ اور وزیراعظم کے عہدہ کیلئے پارٹی امیدوار نریندر مودی کی موجودگی میں یہ ریمارک کیا۔ ذرائع نے اکنامک ٹائمس کو بتایاکہ اڈوانی نے اس میٹنگ کے دوران کہاکہ ہریانہ میں 24فروری کو راہول گاندھی کی جانب سے کئے گئے اس ریمارک سے اتفاق کرتے ہیں کہ بی جے پی ون میان شو ہوکر رہ گئی ہے۔ ایک اور بی جے پی لیڈر نے کہاکہ پارٹی کو اس تعصب کو دور کرنا چاہئے۔

LK Advani joins Rahul Gandhi in criticising BJP for being 'one-man show'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں