رائے دہندگان میں انتخابی بیداری - قومی ہیرو ٹیم میں عامر خان بھی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-20

رائے دہندگان میں انتخابی بیداری - قومی ہیرو ٹیم میں عامر خان بھی شامل

Aamir-Khan-as-national-icon-election-2014
الیکشن کمیشن نے 2014 لوک سبھا انتخابات سے قبل بالی ووڈ کے مقبول اداکار عامر خان کو "قومی شعور بیدار کرنے والے ہیرو [league of national icons]" کی حیثیت سے قبول کیا ہے۔
عامر خان ، رائے دہندوں میں شعور بیدار کرنے کی مہموں کا حصہ بنیں گے اور ان کا اصل کام ، عام انتخابات میں عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں رائے دہی میں حصہ لیں۔ عامر خان دیگر چار قومی ہیروز کی جماعت مہندر سنگھ دھونی (کپتان ہندوستانی کرکٹ ٹیم) ، ایم سی میری کوم [MC Mary Kom] (باکسر) ، سائنا نیہوال [Saina Nehwal] (بیڈ منٹن کھلاڑی) اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (سابق صدر جمہوریہ ہند) میں شامل ہیں۔
دوسری جانب چنئی سے موصول شدہ ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمل ناڈو الیکشن کمیشن نے فلم اسٹار کمل ہاسن کی مدد لی ہے۔

Election Commission ropes in Aamir Khan as national icon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں