نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر شادیہ علمی اور اشوتوش کو پوچھ تاچھ کے لئے آج دہلی پولیس نے طلب کیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جاچکا ہے۔ دونوں لیڈروں نے کل بی جے پی دفتر پر احتجاج کیلئے پارٹی کارکنوں کی قیادت کی تھی۔ شاذیہ علمی سے پولیس نے ایک گھنٹہ تک پوچھ تاچھ کی اور پھر انہیں چھوڑ دیا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ شاذیہ اور اشوتوش کو گرفتار کرلئے جانے کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ شاذیہ نے وضاحت کی کہ بی جے پی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی لیڈروں پر پہلے حملے شروع کئے، جب کہ ان کے حامیوں نے صرف مدافعتی اقدامات کئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی، وہ صرف آواز اٹھانا چاہتی ہے ہاتھ اٹھانا نہیں۔ دہلی پولیس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ گجرات پولیس سے بھی زیادہ متعصبانہ رول ادا کررہی ہے۔ صرف عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، جب کہ بی جے پی کے کارکنوں پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ دہلی پولیس کا یہ دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے آج، یہاں بی جے پی کے دفتر کے باہر بلوہ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کردہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے 14کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اسی دوران اے اے پی نے پولیس پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ خبر ملی ہے کہ اے اے پی لیڈر اشوتوش کو ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ قبل ازیں پولیس نے اعلان کیا تھا کہ اُس کو (پولیس کو) اشوتوش اور ان کی پارٹی رفیق شاذیہ علمی کی تلاش ہے جنہوں نے کل احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ میٹرو پولٹین مجسٹریٹ آکاش جین نے یہ کہتے ہوئے اے اے پی کے 14کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کہ تحقیقاتی عہدیدار، ملزمین کے خلاف کسی اور فوجداری کیس کے زیر تصفیہ رہنے کا انکشاف کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ "کیس کے حقائق، جرائم کی نوعیت اور ملزمین کی جانب سے قبول کی گئی ذمہ داری کو پیش نظر رکھتے ہوئے 14 درخواست گذاروں کی موجودہ ضمانت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں"۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ہر ملزم 15ہزار روپے کے شخصی بانڈ اور مماثل رقم کی ضمانت کی تکمیل کرے اور یہ ملزمین جب بھی ضرورت ہو تحقیقات میں تعاون کریں اور ثبوت و شواہد میں الٹ پھیر کی کوشش نہ کریں۔ ملزمین کی طرف سے اے اے پی قائدین اور ایڈوکیٹس پرشانت بھوشن اور سومناتھ بھارتی نے پیروی کی۔
AAP-BJP clash: FIR filed against Ashutosh, Shazia Ilmi
2014-03-07
تاریخ اشاعت : 2014-03-07
زمرہ
north-india
گجرات پولیس سے بھی زیادہ تعصب برتنے دہلی پولیس پر آپ کا الزام
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں