مخالف سکھ فسادات مقدمہ - سونیا گاندھی کو امریکی عدالت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

مخالف سکھ فسادات مقدمہ - سونیا گاندھی کو امریکی عدالت کی ہدایت

#SikhsforJustice
نیویارک۔
(پی ٹی آئی)
ایک امریکی عدالت نے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو 1984ء مخالف سکھ فسادات کے معاملہ پر یہاں زیر دوراں مقدمہ کے پیش نظر اپنے پاسپورٹ کی کاپی داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مقصد گذشتہ برس ستمبر میں سونیا گاندھی کی امریکہ میں موجودگی کا دستاویزی ثبوت حاصل کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں 7اپریل تک مہلت دی گئی ہے۔ گذشتہ برس سکھوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ 1984ء مخالف سکھ فسادات کے سلسلہ میں سونیا کو سمن روانہ کیا تھا۔ سکھس فار جسٹس(ایس ایف جے) کا دعویٰ ہے کہ گاندھی کو گذشتہ برس ستمبر میں اس وقت سمن جاری کیا گیا تھا جب وہ طبی معائنہ کیلئے نیویارک میں واقعہ میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سنٹر آئی تھیں۔ ایس ایف جے نے عدالت میں سونیا گاندھی کے اس دعوے کو چیالنج کیا کہ وہ گذشتہ ستمبر میں نیویارک نہیں آئی تھیں اور نہ ہی گروپ کی جانب سے داخل کردہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملہ میں درخواست کے تحت کوئی سمنا جاری کیا گیا۔ مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے جج برین کوگن نے کل کہا کہ گاندھی نے اس بات کی طوری طرح وضاحت نہیں کی کہ وہ گذشتہ برس 2اور 12ستمبر کے دوران امریکہ میں نہیں تھیں لہذا اس سلسلہ میں انہیں دستاویزی ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ اس کا ایک طریقہ پاسپورٹ کی کاپی داخل کرنا ہے جس کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گاکہ آیا وہ امریکہ میں تھیں یا نہیں۔ جج کے مطابق عدالت میں مناسب ثبوت حاصل ہونے تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ ایس ایف جے کی جانب سے بروکلین کی وفاقی عدالت نے سونیا گاندھی کے خلاف دائر کردہ مقدمہ اس معاملہ پر معلق ہے کہ آیا گاندھی کو گروپ کے دعوے کے مطابق 9 ستمبر کو سمن جاری کیا گیا یا نہیں۔ دوسری جانب سونیا گاندھی نے عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ کو اس بنا پر خارج کئے جانے کی اپیل کی تھی کہ اس میں شخصی طورپر قانونی اختیار نہیں پایا جاتا۔ کوگن کی اس ہدایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سونیا گاندھی کے وکیل روی بترا نے کہاکہ جج ان کی موکل کے حلف نامہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بترا نے عدالت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے لیٹر ہیڈ اور سونیا گاندھی کے دستخط شدہ ایک تحریری مکتوب کو پیش کیا تھا جس میں صدر کانگریس نے کہا تھا کہ وہ گذشتہ ستمبر میں نیویارک میں نہیں تھیں اور نہ ہی انہیں اس سلسلہ میں کوئی سمن جاری کیا گیا۔ ایس ایف جے کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنوہ نے کہاکہ اگر سونیا گاندھی 7اپریل تک پاسپورٹ کی کاپی فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہیں تب گروپ مخالف سکھ فسادات معاملہ پر مقدمہ کو آگے بڑھانے کیلئے عدالت سے رجوع ہوگا۔

1984 anti-Sikh riots case: US court seeks copy of Sonia Gandhi's passport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں